پریس کلب میں صحافیوں کے صحت کی ہوئی جانچ


کمشنر اور کلکٹر نے صحافیوں کو محتاط رہنے کا دیا مشورہ
اُجین 28 اپریل(نیا نظریہ بیورو) منگل کے روز چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر انوسوئیہ گولی کی رہنمائی میں پریس کلب ، اُجین کے زیراہتمام محکمہ صحت کی ٹیم نے کورونا وائرس کی اسکریننگ کے لئے ضلع کے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے صحافیوں کی اسکریننگ کی۔ محکمہ صحت سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر رو نق ایلچی ، ڈاکٹر ہرش پستور ، ڈاکٹر مہاویر کھنڈیلوال اور ڈاکٹر منوج بگھیل نے محکمہ رابطہ عامہ کے تقریباً 65 صحافیوں ، افسران اور ملازمین کی اسکریننگ کی۔ موقع پر ہی ماسک اور سینیٹائزر دستیاب کرائے گئے اور ڈیٹا شیٹس ،رابطہ کی مکمل معلومات لی گئی۔ ڈاکٹروں نے تمام صحافیوں سے صحت سے متعلق معلومات لی اور موسم کے پیش نظر اضافی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا۔ محکمہ صحت کی ٹیم صبح 11 بجے سے پریس کلب پہنچی اور تمام صحافیوں کی اسکریننگ کی اور ان کو قوت مدافعت بڑھانے کے لئے دوائیں دیں اور ضروری تجاویز بھی دیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ صحافی بچا¶ کے تمام ضروری ذرائع اپنانے کے بعد ہی میدان میں نکلیں۔صحافیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے اُجین ڈویژن کے کمشنر جناب آنند کمار شرما اور کلکٹر جناب ششانک مشرا بھی پریس کلب پہنچے۔ کمشنر جناب شرما نے تمام صحافیوں کو کورونا وائرس کے بارے میں بار بار سمجھایا اور بتایا ہے کہ تمام صحافیوں کو میدان میں جانے سے پہلے ماسک و دستانے پہننا ضروری ہے۔ سماجی دوری پر بھی عمل کریں۔ اس کے علاوہ کمشنر نے صحافیوں کو بتایا کہ ضروری ماسک اور دستانے پہننے کے علاوہ انھیں آنکھوں کے تحفظ کے لئے ضروری طور پر چشمیں(کالے شیشے والے) پہننے چائیے۔ اگر آپ فیلڈ میں جاتے ہیں تو لوگوں سے چھ فٹ کا فاصلہ رکھیں ، دور سے بات کریں ، ہاتھ نہ ملائیں ، اپنے ہاتھ کومنہ اور ناک تک نہ لے جائیں۔ کلکٹر جناب ششانک مشرا نے صحافیوں کو بتایا کہ کچھ چھوٹے چھوٹے اقدامات کرکے وہ خود کو کورونا وائرس کے انفیکشن سے بچ سکتے ہیں۔ کلکٹر نے بتایا کہ پریس کلب کی درخواست پر آج خصوصی طور پر اسکریننگ کی گئی ہے۔ اس کی مدد سے ، جس کو اپنی صحت کے بارے میں بہت زیادہ خدشات ہیں وہ دور ہو جائے گی ۔ صحافی بنیادی طور پر میدان میں کام کرتے ہیں لہٰذا انہیں زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔اس موقع پر محکمہ آیوش کے ڈویژنل نوڈل آفیسر ، ڈاکٹر او پی پالیوال ، ڈسٹرکٹ آیوش آفیسر ڈاکٹر منیشا پاٹھک ، پنچ کرم آیوروید کالج کے ڈاکٹر نریپندر مشرا ، ڈاکٹر گنیش دوبے ، یونانی ڈاکٹر ،ڈاکٹر دلیپ تومر ، ہومیوپیتھی میڈیکل آفیسر موجود رہے ۔ محکمہ آیوش کے ڈاکٹروں نے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے تمام صحافیوں کو کاڑھا پلایا اور مشورہ دیا کہ وہ قوت مدافعت کے نظام کو بڑھانے کے لئے ادویات دیں ۔ اس موقع پر پریس کلب کے صدر جناب وشال سنگھ ہاڑا ،جناب ستیش گوڑ ،جناب ادئے سنگھ چندر ،جناب پردیپ مالویہ ،جناب پشکرن دوبے وغیرہ موجود رہے۔