کلکٹر نے عنبر کالونی کو کنٹینمنٹ علاقہ سے کیا باہر


گزشتہ 28دنوں سے علاقے کے لوگ تھے کوارنٹائن
اُجین28 اپریل(نیا نظریہ بیورو) اُجین کے وارڈ نمبر 35 عنبر کالونی میں سنتوش ورما کی کورونا رپورٹ مثبت آنے کے بعد اس علاقے کو کنٹینمنٹ علاقہ قرار دیا گیا تھا۔چونکہ عنبرکالونی کو 31 مارچ کو بطور کنٹینمنٹ علاقہ قرار دیا گیا تھا ، لہٰذا اس کے بعداس علاقے میں کوئی نیا کورونا وائرس مثبت افراد نہیں پایا گیا ہے۔کلکٹر جناب ششانک مشرا کی ہدایت پر ، اے ڈی ایم جناب آر پی تیواری اور ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس جناب روپیش دویدی عنبر کالونی گئے اور یہاں کے بیریکیٹس کوہٹوایا۔ افسران نے اس موقع پر اعلان کیا کہ اب یہ علاقہ کنٹینمنٹ علاقہ نہیں رہا ہے ، آج سے یہ کنٹینمنٹ علاقے کے زمرے سے باہر رہے گا ۔ اس موقع پر اے ڈی ایم جناب آر پی تیواری ایڈیشنل ایس پی جناب روپیش دویدی ، سی ایس پی جناب رجنیش کشیپ نیل گنگا نے اہم کردار ادا کیا ۔ جب پولیس انتظامیہ اور ضلع انتظامیہ کے اہلکار کنٹینمنٹ علاقے سے بیریکیٹس ہٹا کر اندر داخل ہوئے تو وہاں کے مکینوں نے افسران کا تالیوں اور پھولوں کی بارش کر والہانہ استقبال کیا ۔ یہاں کرفیو اور لاک ڈا¶ن جاری رہے گا۔