ریٹائرہونے والے ملازمین وافسران کےلئے شیوراج کا بڑا فیصلہ


بھوپال:28اپریل(نیانظریہ بیورو)
کورونا وباءکے خلاف جاری جنگ کے دوران مدھیہ پردیش کی شیوراج حکومت نے بڑا فیصلہ لیا ہے۔ ریاست میں 30اپریل کو ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین و افسران کا ریٹائرمینٹ کا وقت بڑھا یاجارہا ہے۔ انہیں تین مہینے کی معاہدہ تقرری دی جائے گی۔محکمہ عام انتظامیہ نے بروز پیر اس متعلق ہدایات جاری کی ہے۔دراصل ریاست میں کووڈ19-کے خلاف جاری مہم میں حکومت کے افسران وملازمین تعینات ہیں۔جس کی وجہ سے 30اپریل کو ریٹائر ہورہے ملازمین،افسران کی خدماتی دور کی مدت بڑھائی جارہی ہے۔ انہیں تین مہینے کے لئے معاہدہ تقرری پر رکھا جائے گا۔ ہدایات کے مطابق سرکاری محکمات اور ان کے تحت ،میونسپل،بورڈ،اور تمام طرح کے کام کاج اور مقامی بلدیات کے ایسے افسران اور ملازمین جو 31مارچ کو ریٹائرڈ ہورہے ہیں، انہیں تین مہینے کی معاہدہ تقرری پر ضرورت کے مطابق خدمات میںرکھا جائے گا۔ یہ ہدایات 30اپریل 2020کو ریٹائرڈ ہونے والے افسران ،ملازمین پر بھی نافذ ہوگا ۔سبھی ملازمین، افسران کو تین مہینے کی معاہدہ تقرری دی جائے گی۔