بھوپال میں لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر 2500 افراد کے خلاف ایف آئی آر


بھوپال:27اپریل(نیانظریہ بیورو)
راجدھانی سمیت پورے ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے انفیکشن کے پیش نظر ، 24 مارچ سے پورے ملک میں مکمل لاک ڈاو¿ن جاری ہے۔ پولیس کی کوششوں کے باوجود ، لوگ لاک ڈاو¿ن کی خلاف ورزی کرنے سے باز نہیں آرہے ہےں۔عالم یہ ہے کہ پچھلے ایک ماہ میں بھوپال ضلع پولیس نے لاک ڈاو¿ن کی خلاف ورزی کرنے والے 2495 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ یہ سارے معاملات 24 مارچ سے 26 اپریل کے درمیان درج کیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ چونکانے والی بات یہ ہے کہ ان معاملات میں سب سے زیادہ معاملات غیرضروری طور پر گھروں کے باہر گھومنے والوں کے ہیں ، اس کے علاوہ بغیر اجازت دکان کھولنے اور گٹھا سگریٹ بیچنے کے معاملات بھی اس میں شامل ہیں ، جبکہ ضلع پولیس مسلسل کارروائی کررہی ہے۔ساتھ ہی کئی موٹرسائیکل اورکار بھی قبضے میں لے لی گئیں ہیں۔یہ سب گاڑیاں لاک ڈاو¿ن میں خلاف ورزی کرتے ہوئے ضبط کی گئی ہیں۔