کووڈ-19 کی حاملہ مریض سے امبیڈکر اسپتال کے 32 صحت اہلکاروں میں پھیلا انفیکشن

دہلی: امبیڈکر اسپتال کے 32 صحت اہلکاروں میں بھی کورونا کی تصدیق
صحت اہلکاروں کے کورونا انفیکشن کا شکار ہونے کی خبریں لگاتار موصول ہو رہی ہیں۔ اب دہلی میں روہنی واقع امبیڈکر اسپتال کے 32 صحت اہلکاروں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ ان میں ڈاکٹر اور نرس بھی شامل ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ کچھ دن پہلے اسپتال میں کورونا متاثرہ ایک حاملہ عورت آئی تھی۔ اس نے اپنی بیماری کو چھپایا تھا اور بعد میں اسپتال میں ہی اس کی موت ہو گئی تھی۔ کورونامتاثرہ حاملہ عورت سے ہی 32 صحت اہلکاروں میں وائرس پھیلا۔