پولیس نے لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کی کا رروائی


اُجین26 اپریل(نیا نظریہ بیورو) کورونا انفیکشن کی وجہ سے شہر میں لاک ڈا¶ن نافذ کر دیا گیا ہے ۔لوگوں سے مسلسل اپیل کی جا رہی ہے کہ گھرو ں میں ہی رہیں اور گھروں سے باہر قطعی نہ نکلیں ۔لیکن لوگ گھروں میں رہنے کو راضی نہیں ۔ پولیس نے اتوار کے روز مختلف چوراہوں پر چیکنگ کی اور بلا وجہ گھومنے والوں کو ان کو گھر بھیجا ۔ دیواس روڈ سوئمنگ پول تراہے پر پولیس کی جانب سے کی جانے والی چیکنگ کے دوران گاڑی میں سوار ایک نوجوان سے پوچھ گچھ کی گئی اور کہا گیا کہ وہ پنیر خریدنے ڈیری گیا ہوا تھا۔ پولیس کے جوانوں کا جواب تھا کہ لوگوں کو دال ملنی مشکل ہو رہی ہے اور آپ کو پنیر کھانے کی پڑ ی ہے۔ لاک ڈا¶ن کی خلاف ورزی پر پولیس نے نوجوان سے اٹھک بیٹھک کرانے ے بعد گھر جانے دیا ۔اسی طرح پولیس نے شہر کے مختلف چوراہوں پر کا رروائی کی ۔شہر میں کورونا مثبت مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہونے کے ساتھ ، پرانے شہر کے بیشتر علاقوں کو کوارنٹائن کر دیا گیا ہے۔ پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو گھروں میں رہنے اور معاشرتی دوری پر عمل پیرا ہونے ہونے کی مسلسل اپیل کی جا رہی ہے ۔ پچھلے چار روز سے ہول سیل سبزی منڈی کے بند ہونے کے ساتھ ہی گلی محلے میں سبزیوں کی فروخت پر بھی پابندی عائد ہے۔گروسری اسٹورز کے آن لائن آرڈر کے ساتھ ہوم ڈیلیوری کی جارہی ہے۔ ایسی صورتحال میں ، تازہ پھلوں اور سبزیوں کی کمی کی وجہ سے تمام لو گوں کو مسائل کا سامنہ کر نا پڑ رہا ہے ۔