حکومت گوشت کاروباریوں کے نقصان کودیکھتے ہوئے فراہمی کرے آسان:حاجی ہارون


بھوپال:26اپریل(پریس ریلیز)
جمعیت علماءمدھیہ پردیش کے صدرحاجی محمدہارون نے ریاستی حکومت اور بھوپال کی ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ بھوپال میں گوشت کی فراہمی کو آسان بنایا جائے ، جس طرح سے کرانہ اسٹور کی دکانیں لاک ڈاو¿ن میں کھولی جارہی ہیں ، اسی طرح گوشت کی دکانیں بھی کھولے جانے کی اجازت دی جائے ۔ کیونکہ ایک طرف گوشت کھانے والے لوگ پریشان ہیں ، تو دوسری طرف کسان اور غریب لوگ پریشان ہیں جو ضرورت کے وقت اپنے جانور بیچ کر اپنی ضروریات پوری کرتے ہیں ، جانوروں کی تجارت نہ ہونے کی وجہ سے ، ان کے ریوڑ وں میں جانوربھوک میں بے حال ہورہے ہیں،ساتھ ہی لاک ڈاو¿ن کی وجہ سے کسانوں کوچارہ کھلانے پلانے میں بھی بہت بڑی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، اور جانوروں کو اس کی وجہ سے بھوک سے مرنے کی نوبت تک آ جاتی ہے۔لہذا انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ وہ فوری طور پر مدھیہ پردیش اور بھوپال میں گوشت کی دکانیں کھولنے اور جانوروں کی آمدورفت کی فراہمی کو آسان بنانے کے احکامات جاری کرے۔تاکہ مویشی پالنے والے کسانوں کونقصان سے بچایاجاسکے۔