لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی پر میونسپل کا رپوریشن نے کی کا رروائی


غیر قانونی طور پر دکان کھولنے والوںسے میونسپل کا رپوریشن نے چھ ہزار سے زائد کا وصولا جرمانہ
اُجین24اپریل (نیا نظریہ بیورو)میونسپل کا رپوریشن کمشنر جناب رشی گرگ کی ہدایت کے مطابق لاک ڈاﺅن اور کرفیو کے دوران بلا وجہ گھروں سے با ہر گھومنے اور غیر قانونی طور پر دکانوں کو چلانے والوں کے خلاف مسلسل کارروائی کی جارہی ہے۔اسی طرح میونسپل کارپوریشن عملہ نے دانی گیٹ پر غیر قانونی دکان چلانے پر 2800 کا، چھوٹا پل سنہری گھاٹ پر ایک دکان کا سامان ضبط کیا گیا اور 2000 کا جرمانہ عائد کیا گیا ۔اسی طرح چھتری چوک پر غیر قانونی طور پر بیکری کا سامان فروخت کئے جانے پر 2000 روپے کا جرمانہ وصول کیا ۔اسی طرح میونسپل کا رپوریشن عملہ نے مجموعی طور پر چھ ہزار 800کی چالانی کارروائی کی ۔اسی طرح میونسپل کارپوریشن کی فرضی جیکٹس پہن کر جعلی افراد کو پکڑ کر کارروائی کی گئی ۔ اس کارروائی میں نوڈل افسران جناب سنیل جین ، جناب گوپال ، ہیلتھ آفیسرجناب سنجے کلشریشٹھ ،جناب دھیرج مینا ، چیف ہیلتھ انسپکٹر جناب پروشوتم دوبے اور انسپکٹر جناب اجے داوڑے نے اہم کردار ادا کیا ۔