کورونا کے سبب نیل گنگا پولیس اسٹیشن انچارج یشونت پال کی ہو ئی موت

کورونا کا قہر :

وزیر اعلیٰ نے گل ہائے عقیدت پیش کر کیا اظہارافسوس
کنبہ کو 50لاکھ روپے اور ایک نوکری دلانے کا کیا وعدہ
اُجین21 اپریل(نیا نظریہ بیورو) کورونا وائرس سے لڑنے والے ایک اور پولیس افسر کی موت
ہوگئی۔ دراصل ، لوگوں کو کورونا وائرس کے تئیں بیدار کرنے لاک ڈوائن پر عمل کراتے ہوئے
وہ خود کورونا وائرس سے متاثر ہو گئے ،اس کی وجہ سے وہ بیمار ہو گئے اور آج صبح ، ٹی آئی نیل گنگا پولیس اسٹیشن ، جناب یشونت پال زندگی کی جنگ ہار گئے ۔ انہوں نے آج صبح 5 بجکر45 منٹ پر آخری سانس لی۔ تقریباً 15 دن پہلے ، نیل گنگا پولیس تھانہ انچارج یشونت پال کو اُجین کے عنبرکالونی میں کورونا انفیکشن کی وجہ سے ایک نوجوان کی موت کے بعد علاقے میں لاک ڈا¶ن کے دوران کورونا کا انفیکشن ہو گیا تھا ۔ ان کے خون کے نمونے جانچ کے لئے بھیجے گئے تھے جس کی رپورٹ مثبت آئی۔ ایسی صورتحال میں ، انہیں پہلے آر ڈی گارڈی میڈیکل کالج اور پھر اندور کے ارویندو اسپتال میں داخل کرایا گیا لیکن ان کی حالت نازک ہو تی گئی ۔ سانس لینے میں دشواری کے سبب پیر کو انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا لیکن انہوں نے آج صبح 5 بجکر45 منٹ پر آخری سانس لی۔ اس سے پہلے اندور میں جونی اندور تھانہ انچارج آنجہانی دیویندر چندر ونشی کی بھی کورونا وائرس کے انفیکشن سے موت ہو چکی ہے۔ کورونا وائرس سے قبل اندور اور اب اُجین میں دو پولیس انچارج کی ہلاکت کے بعد ، ڈاکٹروں اور نرسنگ عملے کے خدشات ، لاک ڈا¶ن اور کورونا انفیکشن کی روک تھام میں مصروف پولیس افسران کی تشویش بڑھ گئی ہے اور خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں ، وہ خود اور پوری ریاست آنجہانی یشونت پال کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ دل شکستہ خاندان کو سکیورٹی کور ، غیر معمولی پنشن ، بیٹی فالگنی کو بطور ڈپٹی انسپکٹر پولیس کی نوکری اورعلاوہ ریاستی حکومت کی جانب سے کرم ویرمیڈل کے ساتھ 50 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔