لاک ڈاون ٹومیں تھوڑی راحت ،لیکن گرمی سے لوگ پریشان

40 ڈگری تک پہنچادرجہ حرارت:

بھوپال:16اپریل(نیانظریہ بیورو) کورونا انفیکشن کی وجہ سے جہاں ایک طرف لاک ڈاو¿ن2 شروع ہوا ہے ، وہیں دوسری طرف سورج کا رویہ بھی تیز نظر آرہا ہے۔ راجدھانی بھوپال میں تیز دھوپ کی وجہ سے درجہ حرارت تقریباً 40 ڈگری کو عبور کر گیا ہے۔ اسصورتحال میں عام لوگوں کو گرمی کے ساتھ لاک ڈاو¿ن پربھی عمل کرنالڑنا پڑرہا ہے۔
اگرچہ لاک ڈاو¿ن 2 میں لوگوں کو تھوڑی نرمی ملی ہے۔ جس میں میڈیکل کے ساتھ ساتھ سبزی اور کرانہ اسٹورکے دوکان بھی کھلی ہیں ، لیکن جس طرح سے گرمی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ، لوگوں کو گرمی کے وسائل کی مرمت میں مشکل پیش آرہی ہے ، کیونکہ عام طور پر گرمیوں کے دنوں میں اے سی چالو کردیئے جاتے ہیں اور گرمی شروع ہونے سے پہلے ہر سال اس کی مرمت بھی شروع میں ہی کی جاتی ہے۔
اس صورتحال میں لوگ تکنیکی ماہرین اور دیگر چیزوں کی کمی کی وجہ سے پریشان ہو رہے ہیں ، لیکن پھر بھی عام عوام ملک میں اس وبا کو پھیلانے کے خلاف لڑنے کے لئے مکمل حمایت کرنے کے لئے تیار ہےںاور حکومت کے اصولوں پر عمل پیرا ہوکر اس انفیکشن کو شکست دینے کے لئے تعاون کررہے ہےں۔ غورطلب ہے کہ لاک ڈاو¿ن ٹومیں 19 دن ہیں،جس میں ابھی تک صرف دودھ ، سبزیوں ،کرانہ اسٹور اور میڈیکل دکانوں کو ہی کھولنے کی اجازت ہے۔ حکومت نے کہا ہے کہ اگر 20 تاریخ تک حالات معمول پر رہے تو ان قواعد کو تبدیل کرکے کچھ اور راحت دی جاسکتی ہے۔