جتنی سندھیا کی عمرنہیں اتنے توانہوں نے کمل ناتھ کوخط لکھ دئےے ہیں:رامیشورشرما

بھوپال:7دسمبر(نیانظریہ بیورو) کانگریس کے سابق ممبر پارلیمنٹ جیو تی رادتیہ سندھیا بروز بدھ بھوپال دورے پرتھے۔ اس دوران سندھیا پی سی سی میں کارکنوں سے ملاقات کرنے پہنچے۔ بی جے پی نے سندھیا کے اس دورے پرشدیدتنقیدکی ہے۔بی جے پی کے ریاستی نائب صدر رامیشور شرما نے کہا کہ ،سندھیا وقت کے مارے لوگوں میں سے ایک ہیں اورجتنی سندھیاکی عمر نہیں ہے اتنی انہوں نے وزیراعلیٰ کمل ناتھ کوخط لکھ دئےے ہیں۔ذرائع کے مطابق رامیشور شرما نے کہا کہ سندھیا کاکوحشر کانگریس کے دور میں ہورہا ہے ، اتنا تو انگریز دور میں بھی نہیں ہوا تھا۔ ہماری پوری ہمدردی سندھیا جی کے ساتھ ہے۔رامیشورشرمانے اسی کے ساتھ ریاستی حکومت کے وزرا کے ذریعہ مرکزی حکومت سے رقم کے مطالبہ پر کہا کہ کانگریس نے منشور میں جو وعدے کیے تھے وہ وزیر اعظم مودی سے پوچھ کر کئے گئے تھے کیا،جوآج مرکزی حکومت سے پیسے مانگ رہے ہیں۔