کرایہ نہیں دینے پر مکان مالک نے کرایہ دار کو کیا گھر سے بے گھر


کنبہ نے تھانہ میں شکایت کرائی درج
مکان مالک کو پولیس نے کیا متنبہ
کرایہ دار دوبارہ اسی گھر میں ہوئے قیام پذیر
ٓدیواس 15 اپریل (نیا نظریہ بیورو) وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کرایہ دار کی جانب سے کرایہ نہ ادا کرنے پر مکان مالک کو گھر سے نہ نکالنے کی بات اپنے خطاب میں کہی تھی ۔لیکن کچھ لوگ ان مشکل اوقات میں بھی انسانیت کو شرمسار کررہے ہیں۔ منگل کے روز بھی ایسا ہی معاملہ سامنے آیا ۔ شکرواریا ہا ٹ علاقے میں رہنے والے فٹ پاتھ پر کھلونے فروخت کرنے والے کنبہ کو ایک ماہ کا کرایہ ادا نہ کرنے پر گھر سے باہر نکال دیا ۔ اہل خانہ کرایہ دار کے سامنے التجا کرتے رہے ، لیکن اس نے ان کی ایک نہیں سنی اور کنبہ کے افراد کو باہر نکال چینل کا گیٹ لگالیا۔ کنبہ مدد کے لئے میونسپل کارپوریشن آفس پہنچا، جہاں ملازمین نے تحصیل آفس پہنچادیا ۔ تحصیل سے ملازمین نے کنبہ کوتھانے پہنچا دیا ۔تھانے میں ، متاثرہ خاتون نے بتایا کہ میرا نام چھایا اروند بھالراو¿ ہے۔ سیاجی گیٹ پر ایک کھلونے کی دکان لگاتی ہوں ۔ شکرواریا ہاٹ میں 1500 مہینے کے کرایہ سے رہتی ہوں ۔ لاک ڈاو¿ن کی وجہ سے میں دکان لگانے سے قاصر ہوں۔ اس وجہ سے میں مالک مکان کا کرایہ ادا کرنے کے قابل نہیں رہی ۔ انہوں نے مجھے بچوں کے ساتھ باہر کر دیا۔ میرے پاس نہ کھانے کو کھانا ہے نہ ہی گھر ۔پولیس نے خاتون کی بات سننے کے بعد کہا کہ جاﺅ گھر دیکھتے ہیں ان کو ۔ ٹی آئی ایم ایس پرمار نے کہا کہ اب آپ اسی گھر میں رہو ، اب آپ کہاں جائیں گی۔ مکان مالک کو کال کر کے بولیں گے۔ اگر کھانا نہیں ہے تو پولیس کھانا دے گی۔ پولیس نے مکان مالک کو کارروائی سے متنبہ کیا اور متاثرہ کو انصاف دلوایا۔