لاک ڈان کے دوران مال گا ڑیوں کے آپریشن میں سگنلنگ اور ٹیلی کمیونیکیشن نبھا رہا اہم کردار

لاک ڈان کے دوران مال گا ڑیوں کے آپریشن میں سگنلنگ اور ٹیلی کمیونیکیشن نبھا رہا اہم کردار
اُجین 15اپریل (نیا نظریہ بیورو)مغربی ریلوے رتلام ڈویژ ن
پر کووڈ 19 کی وجہ سے لاک ڈا¶ن کے دوران مسافر گاڑیوں کا آپریشن نہیں کیا جا رہا ہے لیکن ضروری سامانوں کی بلاتعطل فراہمی کے لئے مالگاڑی اور خصوصی پارسل گاڑیوں کو مسلسل آپریٹ کیا جا رہا ہے۔ان ٹرینوں کے کامیاب آپریشنل اور مواصلات کو برقرار رکھنے میں رتلام ڈویژن کے سگنلنگ اور ٹیلی کمیونیکیشن کا محکمہ کافی خلوص کے ساتھ کام کر رہا ہے۔ معلومات دیتے ہوئے ریلوے ترجمان نے بتایا کہ جہاں ایک طرف ملک میں لاک ڈا¶ن کی پوزیشن ہے نقل و حمل کے کافی ذرائع کا فقدان ہے اور عملے کے روٹیشن نظام پر کام لیا جا رہا ہے ایسی صورتحال میں مغربی ریلوے رتلام ڈویژن کے سگنلنگ اور ٹیلی کمیونیکیشن کے ملازمین بحران کے اس وقت میں آلات کے بنیادی رکھ – ر کھاﺅ باقاعدہ طور سے کر رہے ہیں تاکہ مال گاڑیوں کی آمد و رفت کو حفاظت کے ساتھ یقینی بنایا جا سکے۔ محکمہ کے ملازمین کی جانب سے اس کام میں سماجی فاصلے ،حفظان صحت اور حفاظت کو توجہ میں رکھ کر کیا جا رہا ہے۔لاک ڈا¶ن کے اس وقت جبکہ تمام سرگرمیاں روک دی گئی ہیں ، ایس اینڈ ٹی کے سیکشن کے ملازمین شہریوں کے لئے ضروری اشیاءکی دستیابی کے لئے مالگاڑیوں کو آسانی سے چلانے کے لئے مسلسل کام کر رہے ہیں۔ تمام ایس اینڈ ٹی ملازم کیبلٹیسٹ ، پوائنٹ ، سگنل اور ٹریک کے بحالی ، ناقص آلات کے متبادل ، ٹیلی بنیاد بندوبست ، کنٹرول مواصلات کو آسانی طریقہ سے برقرار رکھنے ، گھر سے کام کرنے اور ویڈیوز کانفرنس کرنے کے لئے ہموار کنکٹیوٹی یقینی کرنے کی سرگرمیوں میںمصروف ہیں۔ہیڈکوارٹر سے حاصل ہدایت روزانہ ایک مخصوص تعداد میں اسٹاف کے ساتھ محکمہ مکمل سیفٹی کے ساتھ کام کام کر رہا ہے تاکہ ریلوے اپنی پوری رفتار سے دوڑ سکے ، ماسک جیسی ضروری چیزیں دستیاب کرائی گئی ہیں اور انہیں سوشل ڈسٹےسنگ برقرار رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔اس وقت صرف ٹیسٹنگ ،پوائنٹ اور سگنلنگ مےٹےنےس ، ویڈیوکانفرنسنگ سامان وغیرہ کا بحالی قریب سے کیا جا رہا ہے ۔ریلوے میں سگنلنگ اور مواصلات کنٹرول پینل کا کردار اہم ہوتا ہے ۔ جس کے ذریعے سے تمام اسٹیشنوں کے اسٹیشن ماسٹرز اورکنٹرولر کے درمیان براہ راست بات چیت نصب کیا جاتا ہے۔ ان تمام چیلنج مکمل وقت میں بھی سگنلنگ اور ٹیلی کنٹرول روم کے تمام ملازمین بغیر کسی اضافی رکاوٹ کے مسلسل اپنی خدمات دے رہے ہیں اور ٹیلی آلات ، چیمبر وغیرہ کا باقاعدہ وقفہ میں سےنےٹا ئزنگ بھی کیا جا رہا ہے۔