آئی ایم ایف نے ہندوستان کی ستائش کی

واشنگٹن / نئی دہلی، 16 اپریل (یواین آئی) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کورونا وائرس ‘كووڈ 19’ انفیکشن کو روکنے کے لئے حکومت ہند کی طرف سے ملک میں لاک ڈاؤن لاگو کرنے کے فیصلے کو’محتاط‘ بتاتے ہوئے جمعرات کو اس کی ستائش کی .
عالمی ادارہ صحت کے بعد آئی ایم ایف دوسری سب سے ٹاپ بین الاقوامی ایجنسی ہے جس نے ہندوستان کے اقدامات کی تعریف کی ہے۔ آئی ایم ایف کے ایشیا۔ بحرالکاہل شعبہ کے ڈائرکٹرچانگ يونگ ری نے کہا’’ہم حکومت ہند کے لاک ڈاؤن کی پہل کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ یقینی طور پراس سے ترقی کی شرح میں کمی آئے گی. لیکن یہ ایک محتاط فیصلہ ہے‘‘۔
آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے موسم گرما اجلاس میں ایشیا بحرالکاہل علاقے کی اقتصادی منظر نامے پر منعقد پریس کانفرنس میں مسٹرری نے کہا کہ ریزرو بینک نے بھی مناسب مالی اقدامات کئے ہیں، لیکن اگر یہ بحران جلد ختم نہیں ہوتا توزیادہ اقدامات کرنے ہوں گے۔ ہندوستان کے پاس اتنی گنجائش ہے کہ وہ سب سے زیادہ ضروری کام پر پہلے توجہ دے۔
آئی ایم ایف نے میٹنگ کے پہلے دن 14 اپریل کو جاری اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ رواں مالی سال میں ہندوستان کی ترقی کی شرح 1.9 فیصد رہے گی جبکہ عالمی ترقی کی شرح تین فیصد منفی رہے گی۔