کوروناسے آزادہوا گوالیار، تمام مثبت مریضوں کی روپورٹ آئی منفی


بھوپال/گوالیار:15اپریل(نیانظریہ بیورو)
آج سے پورے ملک میں لاک ڈاو¿ن 2 کا آغاز ہوچکا ہے ، 14 اپریل کو وزیر اعظم نریندر مودی نے 3 مئی تک پورے ملک میں لاک ڈاو¿ن بڑھانے کا اعلان کیاتھا۔ اس کے بعد گوالیار شہر میں پولیس سکیورٹی سسٹم میں پوری طرح سے مصروف ہے اور سب سے اچھی بات یہ ہے کہ لاک ڈاو¿ن میں گوالیار شہر کے لوگ بھر پور ساتھ دے رہے ہیں۔ اسی کے ساتھ ساتھ گوالیار شہر کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا ہے۔ گوالیار شہر میں اب کسی بیرونی شخص کو داخلہ نہیں دیا جارہا ہے۔ابھی تک گوالیار ضلع میں کورونا وائرس کے 6 مثبت مریض پائے گئے ، جو مکمل طور پراب صحت مندہیں۔ ان کی دوسری رپورٹ منفی آئی ہے۔ یعنی اس وقت گوالیار ضلع مکمل طور پرکورونا وباءسے آزاد ہے۔ اس لاک ڈاو¿ن کے دوران ضلع انتظامیہ گوالیار شہر کے لوگوں کو کھانے کی اشیاءفراہم کررہی ہے۔ ضلعی انتظامیہ سپر مارکیٹ کے ذریعہ گھر گھر راشن فراہم کرنے کے انتظامات کر رہی ہے تاکہ لوگوں کو کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ، یہ بات اٹھائی جارہی ہے کہ اگر 20 اپریل تک گوالیار میں کوئی کورونا مریض نہیں ملا تو ضلع انتظامیہ لوگوں کو راحت دے سکتا ہے۔