Naya Nazariya Urdu Daily from Ujjain

حفظ القرآن پلس کورس کابھوپال میں ہوگا جلد آغاز

بھوپال :11اپریل(نیانظریہ بیورو)شاہین ادارہ جات ”بیدر “نے عصری تعلیم سے نابلد حفاظ کے لئے ملک گیرپیمانے پرشروع کیاگیا حفظ القران پلس کورس کے زریعہ ایک انقلاب برپاکیا ہے۔عصری تعلیم سے نابلدحفاظ کرام کے لئے کل ہندسطح پرمعروف پروگرام حفظ القرآن پلس کورس کے ذریعہ صرف چارسال کی مدت میں تعلیم اورجماعت دہم وپی یوسی میں عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ ”نیٹ“میں امتیازی کامیابی حاصل کرکے ایم بی بی ایس میں داخلے کے بارہ اہل حفاظ طلباءوطالبات نے نیٹ میں آل انڈیا سطح پرمقام حاصل کیا ہے۔
ادارہ کے ڈاکٹرعبدالقدیرصدرشاہین ادارہ جات نے بتایاکہ حفظ القرآن پلس کورس کے ذریعہ حفاظ کرام کی ایمیج بدلنے کی ہماری اپنی سے کوشش ہے ،جس کے ذریعہ ہم چاہتے ہیں کہ پانچ سوسال قبل کا وہ دور لوٹ آئے جب علماءمختلف میدانوں میں قیادت کافریضہ انجام دیتے تھے۔ وہ عصری تعلیم میں قیادت کافریضہ انجام دیتے ہوئے بھی حافظ وعالم تھے۔ 
اسی سلسلہ کوبرقرار رکھتے ہوئے مدھیہ پردیش کے بھوپال کے اقبال میدان میں آئندہ 23اپریل کوایک پروگرام منعقد کیاجارہاہے ،جس میں مشہورماہرتعلیم جناب مبارک کاپڑی صاحب اور ڈاکٹرعبدالقدیرصاحب اس کورس کی بھوپال میں بھی شروعات کریں گے۔ اس بارے میں کریسنٹ اسکول کے ڈائریکٹر جناب شکیل اسماعیل صاحب نے مزید بتاتے ہوئے کہا کہ ان کے اسکول کے کیمپس میں ہی حفظ القرآن پلس کورس کوچلایاجائے گا۔ 

Ads