Naya Nazariya Urdu Daily from Ujjain

کوہ فضامسجدانتظامیہ کمیٹی کاکمزوروافراد تک مددپہنچانے کانایاب طریقہ،سیرت رسول سے ملی ترغیب

بھوپال11اپریل( نیا نظریہ بیورو)کسی قوم کے زندہ قوم کہلانے کی سب سے بڑی دلیل سمجھی جاتی ہے کہ اس کے افراد کے دل انسان دوستی کے بلندترین جذبات سے معمورہوں، اوراس کے یہی جذبات اس کابات کافیصلہ کرنے کے لئے بھی ایک دلیل کی حیثیت رکھتے ہیں کہ وہ قوم دنیا کی قیادت کاحق رکھتی ہے یانہیں، درحقیقت افراد اورقوموں کے درمیان برتری اورفضیلت کافیصلہ ابھی انہی آثار کے مطابق ہوتا ہے۔ جووہ اس میدان میں چھوڑتی ہیں۔ اسلام قدرت رکھنے والے ہرشخص کوخیر کی دعوت دیتا ہے اوریہ دعوت اس طرح کی ہے کہ ایک مالدار ،غریب،مزدور،تاجر زمیندار ،شاگرد،استاد،بوڑھا،اندھا،کمزوربھی نیکی کا کام کرسکتا ہے۔ 
اسی ضمن میں انسانیت کی خدمات کاکام انجام دینے والے مسجد کوہ فضاکمیٹی کے ارکان نے کیا ہے۔جوقابل رشک،ہے۔بتایاجاتاہے کہ مسجد کوہ فضاکمیٹی میں کچھ ماہ قبل(تقریباً8ماہ)مسجد کوہ فضامیں سرت رسول کادرس شروع ہواتھا۔جس کانتیجہ یہ نکلاکہ مسجدمیںآنے والوں کے دلوں میں ایسا اثرہوا کہ اس میدان میں کام کرنے کی ٹھان لی۔کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ بااثراوراعلی تعلیم یافتہ افراد کوکمیٹی میں شامل کرملت کے کمزورطبقے تک مالی مددپہنچائی جائے۔جس کے تحت کمیٹی کے زیرانتظام ہفتہ میں ایک مرتبہ ایک ہزار(1000)افراد کاکھانہ تیارکران کے گھروں تک پہنچایاجاتاہے۔ راجدھانی کے نیابسیرانہرونگر،کوٹراسلطانہ نہرونگر،نئی بستی ،کاندھی نگر ،ارجن نگر،میدامل ،باغ امراو¿ دولہا ،باغ دلکشا ،باغ فرحت افزاءجیسے علاقوں میں رہنے والے کمزورونادار افراد تک اس قسم کی مالی مدد پہنچائی جاتی ہے۔ یہ سارام کاکمیٹی کے افراد ہی مل کرانجام دیتے ہیں۔ 
کہیں بھی مالی مددپہنچانے سے قبل کمیٹی کے اراکین خود ہی ایک ایک گھرجاکردیکھتے ہیں ۔جن کے حالات بہترنہیں ہوتے ان کے نام اندراج کران تک مالی مددپہنچانے کاسلسلہ شروع کردیتے ہیں۔
اسی ضمن میں آئندہ رمضان کے لئے ایک خصوصی کٹ تقسیم کرنے کی سمت میں کام کیاجارہاہے۔لہذا اس سال ماہ رمضان شروع ہونے سے پہلے ہی افطار کٹ دینے کامنصوبہ ہے۔جس میں مندرجہ ذیل سامان دیاجاتاہے۔جو ایک ہزار لوگوں میں تقسیم ہونا ہے۔
آٹا،چاول،شکر،تیل ،دالیں،کھجور،سویاں،شیرخورمہ،چائے کی پتی وغیرہ جس کی قیمت فی نفر500روپے آرہی ہے۔جوحضرات بھی اس کارخیرمیں حصہ لینا چاہتے ہیں ،وہ مسجد کے امام صاحب یا مسجد کمیٹی کے ذمہ داران سے رابطہ کرسکتے ہیں۔رابطہ نمبر9425605537,9977576911۔

 

Ads