Naya Nazariya Urdu Daily from Ujjain

راہل نے وایناڈ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا

Thumb

 

وايناڈ ، 4 اپریل ( یواین آئی ) کانگریس صدر راہل گاندھی نے کیرالہ کے وايناڈ لوک سبھا سیٹ سے جمعرات کو اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا ۔ 

پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے دوران مسٹر گاندھی کی بہن اور پارٹی کی مشرقی اتر پردیش کی انچارج جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا بھی موجود تھیں۔ ان کے علاوہ اس موقع پر پارٹی کے جنرل سکریٹری مکل واسنک ،کے سی وینو گوپال، کیرلہ کانگریس کے صدر ایم رامچندرن، سابق وزیر اعلی اومن چنڈی اور اسمبلی میں حزب اختلاف کے لیڈر رمیش چینی تھلا بھی موجود تھے۔مسٹر گاندھی نے صبح 11:50 بجے وايناڈ ضلع افسر اور الیکشن افسر کے دفتر میں پہنچ کر اپنا پرچہ داخل کیا ۔ واضح رہے کہ مسٹر گاندھی اس بار دو پارلیمانی سیٹوں سے الیکشن لڑ رہے ہیں ۔وہ اتر پردیش کے امیٹھی سے بھی پارٹی کے امیدوار ہیں۔ 

 

Ads