Naya Nazariya Urdu Daily from Ujjain

وزیراعظم کے لیے نازیبا الفاظ استعمال کرنے والے راہل ۔کانگریس کو سخت جمہوری سزادیں عوام :راج ناتھ

Thumb

 

احمدآباد،30مارچ (یواین آئی)بھارتیہ جنتاپارٹی (یواین آئی)کے سابق صدر اور مرکزی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج کہاکہ لوگوں کو وزیراعظم کے لیے نازیبا الفاظ استعمال کرنے والے کانگریس صدر راہل گاندھی اور انکی پارٹی کو جمہوری طریقہ سے سخت سے سخت سزادینی چاہئے ۔

مسٹر سنگھ نے آج یہاں بی جے پی کےامیدوار کے طورپر پارٹی صدر امت شاہ کے گاندھی نگر لوک سبھا سیٹ سے کاغذات نامزدگی داخل کرنے سے پہلے احمدآباد کے سردارپٹیل چوک پر ہوئے اجلاس میں کہاکہ وزیراعظم نریندرمودی نے کرشمائی کام کرکے ملک کو دنیا کی چھٹی معیشت بنادیاہے اور 2028تک روس ،چین یاامریکہ میں سے کسی ایک کو پیچھے چھوڑ کر سرفہرست تین ملکوں میں جگہ بنانے کی راہ ہموار کی ہے ۔جبکہ آج سے پانچ سال پہلے دنیا ہندستان کو غریب بے روزگار وں کاملک مانتی تھی ۔پوری دنیا مانتی ہے کہ اب ہندستان کی قیادت طاقتورہاتھوں میں ہے ۔
انھوں نے کہا،لیکن بدقسمتی یہ ہے کہ کانگریس کےقومی صدر ہی وزیراعظم کے لیے نازیبا الفاظ استعمال کررہے ہیں ۔میں لوگوں سے اپیل کرتاہوں کہ جس نے ان الفاظ کا استعمال کیاہے اس سیاسی پارٹی کو جمہوری طریقہ سے سخت سے سخت سزادینی چاہئے ۔

 

Ads