Naya Nazariya Urdu Daily from Ujjain

سُشین گپتا کی حراستی میعاد میں اضافہ

Thumb

 

نئی دہلی، 30 مارچ (یو این آئی) دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کو وی وی آئی پی ہیلی کاپٹر گھپلہ معاملے کے ملزم بچولئے سُشین موہن گپتا کی ای ڈی کی حراست کو چار دنوں کے لئے بڑھانے کا حکم دیا۔

ای ڈی نے خصوصی عدالت کے جج اروند کمار سے کہا کہ گپتا کے اس گھوٹالے میں کردار کی جانکاری اس معاملے کے ملزم راجیو سکسینہ کے انکشاف کے بعد آئی تھی۔ سکسینہ بعد میں وعدہ معاف گواہ بن گیا تھا۔
ای ڈی کو شبہ ہے کہ گپتا کے پاس آگسٹا ویسٹ لینڈ وی وی آئی پی ہیلی کاپٹر کی خریداری کی ادائیگی سے متعلق تفصیلات کے کاغذات ہیں۔ انہیں ظاہر کرنا ضروری ہے۔
گپتا کو اس جانچ ایجنسی نے منی لانڈرنگ معاملے میں گرفتار کیا تھا اور اسے پٹیالہ ہاؤس عدالت کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں اسے ای ڈی کی چار دنوں کی حراست میں بھیج دیا گیا تھا۔ 
ای ڈی نے عدالت سے گپتا کی حراست کی مدت مزید 10 دن بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا۔ ڈائریکٹوریٹ نے کہا کہ اس سے کئی دستاویزات کو سامنے رکھ کر گپتا سے پوچھ گچھ کرنی ہے۔ 
گپتا کے وکیل نے اپنے موکل کو ای ڈی کی حراست میں مزید کچھ دن دینے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کرنے کا کوئی نئی بنیاد نہیں ہے۔ ان کے موکل سے پہلے ہی پوچھ گچھ کی جا چکی ہے۔ وکیل نے کہا کہ گپتا کے باپ کو بیٹے کے حراست میں ہونے کے صدمے کی وجہ دل کا دورہ پڑا ہے اور وہ اسپتال میں داخل ہیں۔ 

 

Ads