Naya Nazariya Urdu Daily from Ujjain

مودی کے ’مشن شکتی‘ خطاب کی تحقیقات کے لئے کمیٹی تشکیل

Thumb

نئی دہلی، 27 مارچ (یو این آئی) الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ’مشن شکتی‘ خطاب پر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے کیے گئے اعتراضات پر نوٹس لیتے ہوئے اس معاملے کی تحقیقات کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔

اپوزیشن جماعتوں کا الزام ہے کہ مسٹر مودی نے اپنے اس خطاب کے ذریعے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے۔
الیکشن کمیشن نے بدھ کو ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ’’وزیر اعظم نریندر مودی کی الیکٹرانک میڈیا پر آج دوپہر بعد قوم کو خطاب کرنے کے معاملے کا الیکشن کمیشن نے نوٹس لیا ہے۔ کمیشن نے افسران کی ایک کمیٹی کو انتخابی ضابطہ اخلاق کے پیش نظر جلد سے جلد اس کی جانچ کا حکم دیا ہے۔

 

Ads