Naya Nazariya Urdu Daily from Ujjain

ضرورت پڑنے پر ہندوستان طاقت کا استعمال کرسکتا ہے: صدر کووند

Thumb

کوئمبٹور، 4 مارچ (یو این آئی) صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند نے پیر کے روز کہا کہ ضرورت پڑنے پر ملک کی خودمختاری کی حفاظت کے لئے طاقت کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔

تمل ناڈو کے سولور میں واقع حکیم پیٹ فوجی اسٹیشن اور پانچ دیگر بیس ریپیئر ڈپوؤں کو آج پریزیڈینشیل کلر عطا کرنے کے بعد صدر کووند نے یہ بات کہی۔ فروری کو جموں کشمیر کے پلوامہ میں ہوئے دہشت گردانہ حملے ، جس میں سینٹرل ریزرو فورس کے 40 جوان شہید ہوگئے تھے اور اس کے بعد 26 فروری کو جیش محمد کے ٹھکانوں پر ہندوستانی فضائیہ کی کارروائی کا ذکر کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ ہندوستان پوری طرح امن کاپابند ہے۔
انہوں نے کہا کہ لیکن ضرورت پڑنے پر ملک کی خودمختاری کی حفاظت کے لئے ملک طاقت کا استعمال کرسکتا ہے۔

 

Ads