Naya Nazariya Urdu Daily from Ujjain

وزیراعظم مودی نے مهاشوراتری کی مبارک دی

Thumb

نئی دہلی، 4 مارچ (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کے روز ملک کے عوام کو مهاشوراتری کی مبارک دی ہے۔

مسٹر مودی نے ٹویٹ کیاکہ مهاشوراتر کے مبارک موقع پر میں سبھی کو اپنی نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔
مسٹر مودی نے ٹویٹ میں یہ بھی بتایا کہ وہ پیر اور منگل کو احمد آباد میں رہیں گے۔
وزیراعظم نے کہاکہ4 مارچ 2019 احمد آباد کے لوگوں کے لئے ایک تاریخی دن ہے۔ اس دن احمد آباد میٹرو کے پہلے مرحلے کا افتتاح ہو رہا ہے۔ یہ پروجیکٹ احمد آباد کے لوگوں کے زندگی آسان بنائے گا۔
وزیر اعظم اپنی آبائی ریاست کے دورے کے دوران کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور اور کئی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
احمد آباد میں میٹرو ریل پروجیکٹ کے پہلے مرحلے کا افتتاح کرنے کے علاوہ وہ میٹرو کے دوسرے مرحلے کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ ساتھ ہی وہ احمد آباد کے علاقوں میں تعمیر مختلف اسپتالوں کو قوم کے نام وقف کریں گے۔
ان میں ویمن۔چلڈرن اینڈ سپر اسپیشلٹي ہاسپٹل، کینسر ہاسپٹل، آئی ہاسپٹل اور ڈینٹل اسپتال شامل ہیں۔ یہ اسپتال احمد آباد میں ہیلتھ کیئر سیکٹر کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔
اس دوران وہ ايوشمان بھارت اسکیم سے فائدہ اٹھانے والے منتخب افراد کو گولڈن کارڈ بھی تقسیم کریں گے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم ویڈیو لنک کے ذریعے باندرا۔جام نگر ہمسفر ایکسپریس کو ہری جھنڈی بھی دکھائیں گے۔
مسٹر مودی کے دورے کے دوسرے دن منگل کو گاندھی نگر ضلع کے ادلج میں انّاپورنا دھام ٹرسٹ جائیں گے۔ وہ تعلیم اور طلباکی عمارت کا سنگ بنیاد رکھنے کے علاوہ ایک عوامی اجتماع بھی خطاب کریں گے۔

 

Ads