Naya Nazariya Urdu Daily from Ujjain

مهاشوراتری پر سومناتھ سمیت گجرات کے ہزاروں مندروں میں عقیدتمندوں کا ہجوم

Thumb

سومناتھ / گاندھی نگر، 4 مارچ (یو این آئی) مهاشوراتری کے موقع پر آج گجرات میں واقع بھگوان شو کے 12 میں سے پہلے جيوترلنگ سومناتھ مندر سمیت ریاست کے ہزاروں چھوٹے بڑے مندروں میں آج بڑی تعداد میں عقیدت مندوں پہنچے۔

ضلع دیو بھومی دوارکا میں واقع ایک اور جيوترلنگ مندر ناگیشور مندر میں بھی صبح سے ہی عقیدتمندوں کی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔
منی کمبھ کہلائے جانے والے جونا گڑھ کے گرنار کے قریب منعقد پانچ روزہ بَھوناتھ میلے کا آج آخری دن ہے اور نصف شب ناگا باباؤں کے جلوس کو دیکھنے کے لئے وہاں بڑی تعداد میں عقیدت مند آئیں گے۔ 
احمد آباد، وڈودرا، سورت، راجکوٹ، جام نگر سمیت دیگر مقامات پر بھی شیو مندروں میں بڑی تعداد میں عقیدت مند پوجا اور ابھیشیک وغیرہ کررہےہیں۔
وزیر اعظم نریندر مودی کے بھی آج گاندھی نگر کے ڈھولےشور مندر میں پوجا کرنے کا امکان ہے۔

 

Ads