Naya Nazariya Urdu Daily from Ujjain

ٹریسا مے نے عمران پردہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنے پر زور دیا

Thumb

نئی دہلی / لندن، 4 مارچ (یو این آئی) برطانیہ کی وزیر اعظم ٹریسا مے نے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان پر دباؤ بڑھاتے ہوئے ان سے دہشت گرد گروپوں کے خلاف کارروائی کرنے کے لئے کہا ہے۔

ڈاؤننگ اسٹریٹ کے ایک ترجمان نے کہا کہ مسٹر خان کے ساتھ ٹیلی فون گفتگو کے دوران وزیر اعظم مے نے دہشت گردی سے نمٹنے کی عالمی کوششوں کی حمایت میں سبھی دہشت گرد گروپوں کے خلاف کارروائی کرنے کے لئے پاکستان کی اہمیت پر زور دیا۔
پاکستانی دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے جموں و کشمیر کے پلوامہ میں سی آر پی ایف کے قافلے پر حملے کی ذمہ داری لینے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ اس حملے میں نیم فوجی دستے کے 40 سے زائد جوان شہید ہو گئے تھے۔
ہندوستان نے اس واقعہ کا منھ توڑ جواب دیتے ہوئے بالاكوٹ (پاکستان) میں دہشت گردوں کے کیمپوں پر ہوائی کارروائی کی جس میں بڑی تعداد میں جیش محمد کے دہشت گرد مارے گئے۔
پاکستان کنٹرول لائن کے نزدیک بلا اشتعال مارٹر اور چھوٹے ہتھیار سے فائرنگ کرکے جنگ بندی کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی حکومت نے گزشتہ ایک ہفتے میں جموں و کشمیر میں سرگرم علیحدگی پسند گروپوں پر سختی کی ہے جس میں جماعت اسلامی پر پابندی عائد کرنے ساتھ ان کے دو ارکان کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔
گروپ پر پابندی لگانے کے بعد سیکورٹی فورسز اور پولیس جماعت کے 200 سے زائد کارکنوں کو گرفتار کرچکی ہے۔
اس دوران وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے بالاكوٹ حملے کے ثبوت کے اپوزیشن کی مطالبے کو مسترد کر دیا اور کہا کہ ’کوئی بھی سیکورٹی ایجنسی کبھی بھی مہم سے متعلق معلومات مشترک نہیں کرتی ہے۔

 

Ads