Naya Nazariya Urdu Daily from Ujjain

اقوام متحدہ نے حمزہ بن لادن کو پابندی والی فہرست میں شامل کیا

Thumb

اقوام متحدہ،یکم مارچ (یواین آئی) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے دہشت گرد تنظیم القاعدہ سے متعلق افراد، گروپوں، کاروباروں اور اداروں پر پابندی عائد کرنے والی فہرست میں اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن کا نام بھی شامل کر لیا ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے جمعہ کو جاری ایک نوٹس میں کہا گیا’’ کمیٹی نے حمزہ بن لادن کو فہرست میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے ساتھ ہی اس کے اثاثوں پر قبضہ کرنے، سفر پر پابندی اور ہتھیاروں کے خرید فروخت پر روک لگا دی ہے‘‘۔
نوٹس سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ حمزہ بن لادن کو موجودہ القاعدہ سربراہ ایمن الظواہری کے جانشین کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔
کمیٹی نے کہا’’ حمزہ بن لادن کو القاعدہ کے اندر ایک سے زیادہ اہم ذمہ داری دی گئی ہے اور اسے اپنے خطرات کا سامنا کرنے کی صلاحیت ہے۔ القاعدہ کے حامیوں کے درمیان حمزہ کی مقبولیت بڑھ رہی ہے اور وہ القاعدہ کی نئی نسل کا سب سے غالب جانشین بن گیا ہے‘‘۔
دوسری جانب امریکہ نے القاعدہ کے سربراہ حمزہ بن لادن کے ٹھکانے کی معلومات دینے والوں کو 10 لاکھ امریکی ڈالر کا انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

 

Ads