Naya Nazariya Urdu Daily from Ujjain

مودی نے نتیش کمار کو سالگرہ کی مبارک باد دی

Thumb

نئی دہلی، یکم مارچ (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کی صحت مند زندگی اور درازئ عمر کیلئے نیک خواہشات کاظہار کیا ۔

مسٹر مودی نے جمعہ کو مبارکباد کے پیغام میں کہا’’میرے دوست اور مستعد وزیر اعلی نتیش کمار کو سالگرہ کی مبارک باد‘‘۔ وزیر اعظم نے کہا مسٹر کمار کی فعال قیادت میں بہار برسوں کےبدانتظامی کے اقتدار پر قابو پانے میں کامیاب رہا۔عوام کے تئیں ان کی حکومت نے لوگوں کے ذہنوں میں جگہ بنائی‘‘۔ مسٹر مودی نے وزیر اعلی کی لمبی عمر اور صحت مند زندگی کیلئے دعاکی ۔
خیال رہے بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار آج 68 سال کے ہو گئے۔

 

Ads