Naya Nazariya Urdu Daily from Ujjain

امنا نگاگوا نے بخاری کو دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبار ک دی

Thumb

ہرایرے ، 28 فروری ( ژنہوا ) زمبا بوے کے صدر ا یمرسن امنا نگاگوا نے نا ئجیریا کے صدارتی انتخابات میں مسٹر محمد بخاری کو ایک مرتبہ پھر صدر منتخب ہونے پر انہیں مبارک باد دی ہے ۔ 

مسٹر امنا نگاگوا نے ملک کو ترقی کی سمت میں آگے لے جانے کی کوششوں کے لئے بھی مسٹر بخاری کو نیک خواہشات پیش کیں ۔ ”
مسٹر امنا نگاگوا نے ٹویٹ کیا’’ایک بار پھر نائجیریا کا صدر منتخب ہونے کے لئے محمد بخاری آپ کومبارکبادی ۔ میری نیک خواہشات ہے کہ آپ اپنی قیادت سے اپنے ملک کو ترقی کے راستے پر آگے بڑھانا جاری رکھیں اور نائجیریا کے لوگوں نے آپ پر جو امیدیں وابستہ کی ہیں ان کو پورا کریں‘‘۔ نائجیریا کے انتخابی کمیشن نے ہفتہ کو ہوئے صدارتی انتخابات میں بدھ کو مسٹر بخاری کو فاتح قرار دے دیا۔ 76 سالہ مسٹر بخاری کی یہ چار سالہ دوسری مدت کا ر ہو گی ۔ انتخابی کمیشن کے مطابق مسٹر بخاری کی پارٹی آل پروگریسو کانگریس (اے پی سی) کو 1.52 کروڑ جبکہ دوسرے امیدوار ابوبکر کی پارٹی پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کو 1.13 کروڑ ووٹ ملے ہیں ۔ دونوں پارٹیوں کو بالترتیب 55.6 اور 41.2 فیصد ووٹ حاصل ہوئے۔ 
غور طلب ہے مسٹر بخاری سال 2015 میں پہلی مرتبہ صدر کے لئے منتخب ہوئے تھے


 

Ads