Naya Nazariya Urdu Daily from Ujjain

اقوام متحدہ کا کم ٹرمپ مذاکرات کا خیرمقدم

Thumb

اقوام متحدہ، 28فروری (اسپوتنک) اقوام متحدہ نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اون کے درمیان کوریائی جزائر کے تخفیف اسلحہ کے سلسلے میں ویتنام کی راجدھانی ہنوئی میں ہونے والے مذاکرات کا خیرمقدم کیا ہے۔اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے بدھ کو نامہ نگاروں کو بتایا کہ ’’ ہم امریکہ ا ور شمالی کے رہنماؤں کے درمیان مذاکرات کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ ہم اس میٹنگ کے نتائج کے سلسلے میں پرجوش ہیں۔مسٹر ٹرمپ اور مسٹر کم کے درمیان بدھ کو ویتنام کے ہنوئی میں دوسری چوٹی ملاقات شروع ہوگئی ہے۔ دونوں ررہنماؤں کے درمیان چوٹی کانفرنس پہلے سال جون میں سنگاپور میں ہوئی تھی۔ دونوں رہنماؤں نے سنگاپور میں ہونے والی پہلی چوٹی ملاقات کے بعد کوریائی جزائر میں مکمل نیوکلیائی تخفیف اسلحہ کے لئے عہد کیا تھا۔ اس بار دونوں لیڈروں کے درمیان اس اس مقصد کو حاصل کرنے کے لئے ٹھوس قدموں پر بات چیت ہونے کی امیدہے۔


 

Ads