Naya Nazariya Urdu Daily from Ujjain

ٹرمپ کو کم کے ساتھ مثبت مذاکرات کی امید

Thumb

واشنگٹن، 26 فروری (اسپوتنك) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کے ساتھ دوسرے اجلاس میں بہت بامعنی مذاکرات ہونے کی امید ہے۔

مسٹر ٹرمپ نے ٹویٹ کرکے کہا’’کم جونگ ان کے ساتھ ملاقات کے لئے ویت نام جارہا ہوں۔ سربراہی مذاکرات بہت بامعنی ہونے کی امید ہے‘‘۔
مسٹر ٹرمپ پیر کو ویت نام کے دارالحکومت ہنوئی کے لئے روانہ ہو رہے ہیں جہاں وہ مسٹر کم کے ساتھ دوسرے سربراہی اجلاس کے مذاکرات میں حصہ لیں گے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ویت نام کے دارالحکومت ہنوئی میں 27-28 فروری کو جوہری تخفیف اسلحہ پر دوسرا سربراہی اجلاس ہوگا۔
جنوبی کوریا کی خبر رساں ایجنسی يونهاپ کے مطابق، امریکہ اور شمالی کوریا سربراہی مذاکرات سے پہلے ہو نے والی بات چیت میں کئی مسائل پر اپنے اختلافات کو کم کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔گزشتہ سال سنگاپور میں ہونے والی پہلی سربراہی کانفرنس کے بعد مسٹر ٹرمپ نے کہا تھا کہ شمالی کوریا اب امریکہ کے لئے جوہری خطرہ نہیں ہے.پہلے سربراہی اجلاس کے بعد ہونے والے معاہدے کے مطابق شمالی کوریا پورے جزیرہ نما کوریا میں مکمل طور پر جوہری ترک اسلحہ کی کوشش کرے گا اور امریکہ اور جنوبی کوریا اپنی فوجی مشقوں پر روک لگا دیں گے۔

 

Ads