Naya Nazariya Urdu Daily from Ujjain

پاکستانی فوج نے ہندوستانی کارروائی کی تصدیق

Thumb

اسلام آباد، 26 فروری (یواین آئی) پاکستانی فوج نے دعوی کیا ہےکہ ہندوستانی فضائیہ کے طیارے اس کے قبضہ والے کشمیر میں گھس گئے تھے لیکن انہیں’بھگا‘دیا گیا۔ فوج نے اس بات کی تصدیق کی کہ ہندوستانی فضائیہ کے طیاروں نے ’خالی جگہوں‘ پر بمباری کی جس سے کسی قسم کے جان و مال کے نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے منگل کی صبح کئے گئےٹویٹس میں ہندوستانی فضائیہ کے طیاروں کی جانب سے فائرنگ کی بات قبول کرکے ہندوستانی فوج کی بڑی کارروائی کی کامیابی کی بھی تصدیق کر دی ہے۔ اگر اس بمباری کا اثر بڑا نہیں ہوتا تو پاکستانی فوج کی جانب سے اس قسم کا اعتراف نہیں کیا جاتا۔

مسٹر ٖغفور نے کہا’’پاکستانی فضائیہ کی جانب سے بروقت اور موثر کارروائی کے بعد ہندوستانی طیارے نے جلدی میں خالی جگہوں پر بمباری کی لیکن بالاكوٹ کے پاس ہماری فوج نے ہندوستانی طیاروں کو نکال دیا‘‘۔ انہوں نے لکھا، " ہندوستانی فضائیہ نے کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کی اورہماری فضائی حدود میں گھس آئے. پاکستانی فضائیہ نے فورا مؤثر کارروائی کی‘‘۔


 

Ads