Naya Nazariya Urdu Daily from Ujjain

دہشت گردانہ حملے کے سبب وزیراعظم مودی کا دورہ مدھیہ پردی منسوخ

Thumb

بھوپال، 15 فروری (یو این آئی) جموں کشمیر کے پلوامہ میں کل ہوئے دہشت گردانہ حملہ کے سبب وزیر اعظم نریندر مودی کا آج کا مدھیہ پردیش دورہ منسوخ ہو گیا ہے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ریاستی میڈیا انچارج لوكیندر پاراسر نے بتایا کہ اس حملے کی وجہ سے وزیر اعظم نریندر مودی کا آج کا مدھیہ پردیش دورہ منسوخ ہو گیا ہے۔
وزیر اعظم آج هوشنگ آباد کے اٹارسي میں ایک اجتماع سے خطاب کرنے والے تھے۔ کل وزیر اعظم کا دھار میں ایک اجتماع سے خطاب کرنے کا پروگرام ہے۔ اگرچہ اب تک اس کے بارے میں بی جے پی کے پاس کوئی اطلاع نہیں ہے۔


 

Ads