Naya Nazariya Urdu Daily from Ujjain

کسانوں کے مسائل حل نہیں ہوئیں تو تحریک چلائیں گے: شیوراج سنگھ

Thumb

بھوپال، ۔ اقتدار سے بے دخل ہونے کے بعد سابق وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کسانوں کے معاملے پر نئی حکومت کو گھیرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے ہیں۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ کمل ناتھ کو خبردار کیا ہے کہ اگر کسانوں کے مسائل حل نہیں ہوئے، تو وہ تحریک چلائیں گے۔ سابق وزیر اعلی چوہان نے اتوار کو سیونی ضلع کے برگھاٹ میں خرید مراکز کا دورہ کیا تھا۔پیر کو شیوراج نے کہا کہ مدھیہ پردیش میں کسان بے حال ہیں۔ اس کے لئے میں نے کئی بار خط لکھ کر وزیر اعلیٰ کو اس کے بارے میں مطلع کر چکا ہوں، لیکن کوئی حل نہیں نکلا۔ لہٰذا اب میں خود وزیر اعلیٰ سے ملوں گا، لیکن اگر اس وقت بھی کسانوں کے مسائل کا حل نہیں نکلا تو میرے پاس کسانوں کے مسائل دور کرنے کے لئے آخری حربہ تحریک کے علاوہ کچھ نہیں بچتا ہے، میں تحریک چلاﺅں گا۔ کسانوں کی قرض معافی پر انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کمل ناتھ سے مل کر کسانوں کے مسائل کو لے کر گفتگو کروں گا۔قرض معافی میں حکومت کا مختلف بیان سامنے آتا ہے، کبھی 35 لاکھ تو کبھی 25 لاکھ۔10 دن میں حکومت نے قرض معافی کا وعدہ کیا تھا، لیکن دو ماہ ہو گئے ہیں اور اب تک کسانوں کاقرض معاف نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی حکومت کے 60 دن ہو چکے ہیں۔
 اگر ایسا ہی چلتا رہا اور کسانوں کا مسئلہ نہیںحل ہواتو بی جے پی تحریک چلائے گی۔ شیوراج نے کہا کہ دھان سے لے کر اڑد تک ہر فصل والا کسان پریشان ہے۔

 

Ads