Naya Nazariya Urdu Daily from Ujjain

تشدد اور غنڈہ گردی برداشت نہیں کریں گے:کمل ناتھ

Thumb

  بھوپال، 07 فروری (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی کمل ناتھ نے گورکشا اور گو¿ نسل کے نام پر غنڈہ گردی کرنے والوں کے خلاف ٹھوس کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔ وزیر اعلی نے کہا کہ ہماری حکومت گورکشا کے قابل ہے۔ ہم نہ گو¿ماتا کو سڑک پر تڑپنا ہو گا نہ اس پر کسی کو ظلم کرنے دیں گے۔ سی ایم نے کہا ہے کہ ہم نے گایوں کی حفاظت کے لئے 1000 گو¿شالائیں ریاست میں کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہماری حکومت نے حال ہی میں گو¿ کشی کرنے والوں پر بھی سخت کارروائی کی ہے۔ ہماری حکومت گوماتا کو نہ تڑپنے دے گی اور نہ ہی اس پر ظلم ہونے دے گی اور نہ ہی گﺅ اسمگلنگ کے واقعات کو برداشت کرے گی۔ی ایم کمل ناتھ نے کہا کہ ہماری حکومت میں گورکشا کے نام پر وصولی اور غنڈہ گردی کا کھیل نہیں چلنے دے گی۔ گورکشا اور گوماتا کے نام پر مابلنچنگ یا کسی بھی قسم کے تشدد اور غنڈہ گردی کے واقعات ریاست میں برداشت نہیں کئے جائیں گے ۔ اگر کسی کے پاس گﺅ اسمگلنگ یا گو¿ کشی کی اطلاع ہے تو وہ ذمہ دار انتظامیہ کے افسر کو معلومات دے۔ ہماری حکومت ایسے لوگوں پر سخت سے سخت کارروائی کرے گی۔ کسی کو بخشیں گے نہیں، لیکن قانون ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ گورکشا کے نام پر کچھ غیر سماجی عناصر کا سالوں چل رہا وصولی اور غنڈہ گری کا کھیل اب نہیں چلے گا۔ گزشتہ 15 سالوں میں گو¿ کشی کی حفاظت کے لئے کیا قدم اٹھائے گئے، یہ سب جانتے ہیں۔وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے ریاست کے ڈی جی پی کو کہا ہے کہ جو گﺅ اسمگلنگ اور گائے پر ظلم روکنے میں جو قانونی طریقے سے مدد کرتے ہیں۔
، معلومات دیتے ہیں، ایسے لوگوں چھوڑ کر گﺅ رکشاکے نام پر وصولی اورغنڈہ گردی کا کھیل کھیلنے والوں کو قطعی بخشا نہیں جائےگا۔ اس آڑ میں ماحول خراب کرنے کی کوشش کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔ ایسے لوگوں کی ضلعی سطح پر فہرست بنائی جائےگی۔ اس گھناو¿نے کھیل میں ان کا تحفظ کرنے والوں کے بھی نام اجاگر کرکے ان پر بھی کارروائی کی جائےگی۔ قابل ذکر ہے کہ ایک دن پہلے گنا میں گورکشا کے نام پر نام نہاد گورکشکوں کی غنڈہ گردی اور توڑپھوڑ کا واقعہ سامنے آیا تھا۔
وزیر اعلی نے اس واقعہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے مقامی انتظامیہ سے معلومات لی۔ پولیس نے خود بیل اور بچھڑوں سے بھرے ایک ٹرک کو پکڑا۔ اس پر جانوروں کے ظلم ایکٹ کے تحت کارروائی کی۔ کچھ نوجوان خود کو گورکشک بتاتے ہوئے وہاں پہنچے اور ماحول خراب کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے ہنگامہ کرتے ہوئے ٹرک میں توڑپھوڑ کی اور غنڈہ ردی کر کے قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی۔ 

 

Ads