Naya Nazariya Urdu Daily from Ujjain

بی ایس پی کی سابق ممبراسمبلی اوشا چودھری کانگریس میں شامل

Thumb

بھوپال، 02 فروری (یواین آئی) مدھیہ پردیش میں بہوجن سماج پارٹی کی سابق ممبراسمبلی اوشا چودھری آج کانگریس میں شامل ہو گئیں۔

محترمہ چودھری ستنا کے رینگاوں سے بی ایس پی ممبر اسمبلی تھیں۔ اس بار انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
انہوں نے آج وزیر اعلی کی رہائش گاہ میں وزیر اعلی کمل ناتھ کی موجودگی میں کانگریس کی رکنیت حاصل کی۔ اس موقع پر سابق اپوزیشن لیڈر اجے سنگھ بھی موجود تھے۔
محترمہ چودھری کے علاوہ انڈین فوریسٹ سروس کے سابق افسر آزاد سنگھ ڈباس نے بھی کانگریس کی رکنیت حاصل کی۔

 

Ads