Naya Nazariya Urdu Daily from Ujjain

کنبھ اسنان کرنے جارہے ساگر کے چھ لوگوں کی موت، وزیراعلی کمل ناتھ نے اپنے رنج وغم کا اظہار کیا

Thumb

ساگر، 2 فروری (یو این آئی)مدھیہ پردیش کے ساگر ضلع سے اترپردیش کے پریاگ راج میں کنبھ اسنان کرنے جارہے چھ لوگوں کی سڑک حادثے میں موت ہونے پر اپنے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلی کمل ناتھ نے متاثرہ اہل خانہ سے اپنی دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

مسٹر کمل ناتھ نے ٹوئٹ میں کہا کہ پریاگ راج کنبھ اسنان کے لئےجارہے ریاست کے ساگر ضلع کے چھ لوگوں کی سڑک حادثے میں موت کی خبر بے حد دکھ دینے والی ہے۔ متاثرہ اہل خانہ کے تئیں میر ی پوری ہمدردی ہے۔ ایشور مرنے والوں کی روح کو شانتی دےاور مرنے والوں کے اہل خانہ کو اس دکھ کی گھری میں اس غم کو برداشت کرنے کی طاقت دے۔
ساگر ضلع کے کھرئی کےایک خاندان کے لوگ آج سوموتی اماواسیہ کے موقع پر کل ساگر سے کنبھ اسنان کےلئےگھر سےنکلے تھے۔ اسی دوران کل دیر رات ان کی گاڑی کوشمبی کےنزدیک حادثے کا شکار ہوگئی۔ حادثے میں گاڑی میں سوار چھ لوگوں کی موت ہوگئی۔
کوشمبی کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولس راج بیر سنگھ کےمطابق کانپور۔ پریاگ راج مارگ پر اجوا قصبے کےنزدیک کار کا ٹائر پھٹ گیا جس کی وجہ سےکار بے قابو ہوکر ڈیوائڈر توڑ کر سڑک کی دوسری طرف چلی گئی اور سامنے سے آرہے ٹرالر سے ٹکراگئی۔ دونوں گاڑیوں میں زبردست ٹکر ہوگئی جس میں کار میں سوار سبھی عقیدت مندوں کی موت ہوگئی۔
انہوںنے بتایا کہ مرنے والوں میں ساگر کے رہنے والے رام سہائے دوبے کی شناخت ہوگئی ہے۔ سبھی متوفیوں کا تعلق مدھیہ پردیش کے ساگر علاقے سے ہے۔

 

Ads