Naya Nazariya Urdu Daily from Ujjain

وزارت سمیت تمام ضلع ہیڈ کوارٹر پر قومی ترانہ اور قومی گیت گایا جائے گا

Thumb

بھوپال، ۔ مدھیہ پردیش میں ایک فروری بروز جمعہ کو بھوپال میں وزارت کے سامنے سردار ولبھ بھائی پٹیل پارک سمیت صوبہ کے تمام ضلع ہیڈکوارٹر میںقومی ترانہ جن من گن اور قومی گیت وندے ماترم اجتماعی طور پر گایا جائے گا۔ دوپہر 11بجے تمام سرکاری محکمہ اور دفاتر کے افسران۔ ملازمین اس میں موجود رہیں گے۔ اس سلسلے میں ریاست حکومت کی طرف سے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔یہ معلومات مفاد عامہ کے افسر اشوک منوانی نے میڈیا کو دی۔قابل غور ہے کہ مدھیہ پردیش میں ہر مہینے کے پہلے کام کے دن اجتماعی وندے ماترم گانے کی روایت ہے، لیکن کانگریس کی حکومت نے اقتدار میں آنے کے بعد اس پر روک لگا دی گئی تھی۔ اس معاملے پر جب سیاست گرما گئی، تو وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے نئے سرے سے اسے شروع کرنے کا حکم دیا تھا۔ اسی سلسلے میں اب دوبارہ وزارت سمیت تمام ضلع کوارٹر پر فروری ماہ کے پہلے ہفتے کے دن ایک فروری کو اجتماعی وندے ماترم اور جن گن من کو اجتماعی طور پرگانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری ونود سےموال نے بتایا کہ ایک فروری کوصبح ساڑھے دس بجے پولیس بینڈٹیم شوریہ اسمارک پر جمع ہوگا۔ یہاں سے پولیس بینڈ ٹیم حب الوطنی گیت کی دھن بجاتے ہوئے 10.40 بجے سے 11بجے سے قبل ولبھ بھائی پٹیلپارک میں پہنچے گا۔ عام عوام بھی شوریہ اسمارک سے سردار ولبھ بھائی پٹیل پارک کی راہ میں شرکت کر سکیں گے۔ جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ کی طرف سے تمام ایڈیشنل چیف سکریٹری، چیف سکریٹری، سکریٹری، تمام صدر شعبہ اور وندھیاچلبھون کو قومی ترانہ اورقومی گیت کے اجتماعی گانے میں انتظامی عملے کو موجود رہنے کے لئے ہدایت دینے کو کہا گیا ہے۔ 

 

Ads