Naya Nazariya Urdu Daily from Ujjain

صرف 3ٹپس میں چہرہ کو چمکائیں جلد کو نرم وملائم بھی بنائیں

Thumb


اب آپ گھر بیٹھے ہی ان کچھ گھریلو نسخے سے ہی اپنی کھوئی ہوئی رنگت بھی واپس پا سکتی ہیں۔سردیوں کی خشک ہوائیں آپ کی ا سکن سے رنگت چورا لیتی ہیں۔جس کی وجہ سے آپ کے چہرے کا نکھرکہیں کھو جاتا ہے۔لیکن آپ کے لئے خوشی کی بات یہ ہے کہ اب آپ گھر بیٹھے ہی کھوئی ہوئی رنگت واپس پاسکتی ہیں۔آئے جانتے ہیں اسکن کو خوبصورت بنانے والے کچھ خاص ٹپس کے بارے میں:-صبح جب آپ سو کر اٹھیں تب صرف 15منٹ کا وقت نکالیں۔ناریل تیل کو نیم گرم کریں اور پورے جسم پر اسے لگائیں۔اسے چہرے اور سر پر بھی لگائیں۔اس کے بعداسے ایک گھنٹے لگا رہنے دیں،اس کے بعد نہا لیں۔اگر آپ ہفتے میں دو دن بھی اس عمل کو کریں،تو بھی آپکی اسکن کافی وقت تک صحت مند رہے گی۔اس کا اثر صرف سردیوں تک ہی نہیں اس کے بعد بھی آپ کو دکھے گا۔مہینے میں ایک بار بھاپ یعنی اسٹیم ضرور لیں۔اس سے جلد نرم وملائم ہوگی،بھاپ جلدکے مساموں کو بھی کھولتی ہے اور اس سے بلیک ہیڈز اور وائٹ ہیڈز بھی ہٹ جاتے ہیں۔سن سکرین بھی ہے فائدے مندان دنوں زیادہ تیز دھوپ نہیں نکل رہی ہے تو آپ سن سکرین کا استعمال بند نہیں کر سکتے ہیں۔سچ تو یہ ہے کہ سردیوں میں ہم دھوپ میں زیادہ دیر تک رہنا چاہتے ہیں،ایسے میں ہمیں جلد کو سورج کی خطرناک کرنوں سے بچانے کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔ تیز دھوپ ہو یا ہلکی دونوں ہی طرح میں یو وی کرنیں خطرناک ہوتی ہیں۔یہا تک سردی کے دنوں میں بھی۔

 

Ads