Naya Nazariya Urdu Daily from Ujjain

صاف صفائی کو لے کر میں جنونی ہوں

Thumb

ودیا بالن کو گھر میں کسی کا چپل پہننا بھی بالکل پسند نہیں ہے
اپنی بہترین اداکاری سے لاکھوں دلوں پر راج کرنے والی ودیا بالن بالی ووڈ کی ان اداکاراوں میں شمار ہوتی ہیں جو اپنے دم پر فلموں کو ہٹ کراسکتی ہیں ، لیکن آپ کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ ہندی سنیما کی یہ کامیاب اداکارہ ایک ذہنی بیماری میں مبتلا ہیں۔اپنی بہترین اداکاری سے لاکھوں دلوں پر راج کرنے والی ودیا بالن بالی ووڈ کی ان اداکاراوں میں شمار ہوتی ہیں جو اپنے دم پر فلموں کو ہٹ کراسکتی ہیں ، لیکن آپ کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ ہندی سنیما کی یہ کامیاب اداکارہ ایک ذہنی بیماری میں مبتلا ہیں۔ بالی ڈ میں عرفان خان ، سونالی بندرے ، راکیش روشن کے کینسر جیسی بیماری سے متاثر ہونے کی بات پہلے ہی پتہ چل چکی ہے۔ اب ودیا بالن کی بیماری کی خبر جان کر ان کے مداحوں کے درمیان بے چینی بڑھ گئی ہے۔ دراصل کچھ وقت پہلے ودیا بالن نے خود ہی بتایا تھا کہ انہیں صاف صفائی رکھنے کی بہت ہی خراب عادت ہے۔ صاف صفائی کو لے کر وہ جنونی ہیں اور اس کا انہیں آبسیسو کمپلسیو ڈس آرڈر ہے۔ یہ بیماری کم ہے اور ذہنی پریشانی زیادہ ہے۔ ایسے شخص کو بار بار ایک ہی کام کرنے کی خواہش ہوتی ہے۔ جیسے ہاتھ دھونا، چیزوں کو شمار کرنا ، لاک یا کسی چیز کو بار بار چیک کرنا۔ حالانکہ لوگ اسے کسی کی عادت مان کر نظر انداز کردیتے ہیں ، لیکن اس بیماری میں مریض کسی ایک بات کو لے کر کچھ زیادہ ہی فکر مند رہتا ہے۔

 

Ads