Naya Nazariya Urdu Daily from Ujjain

دو لڑکیوں نے کی آپس میں شادی

Thumb

ہندوستان میں دولڑکیوں کا آپس میں شادی کرنے کا عجیب وغریب معاملہ سامنے آیاہے۔یہ معاملہ قومی راجدھانی دہلی سے متصل ریاست ہریانہ میں پیش آیاہے۔بتایاجارہاہے کہ ہریانہ کے چرکھی دادری میں دو سہیلیوں نے ساتھ رہنے کے لئے ازدواجی رشتے میں خود کو باند ھ لیا ہے۔شادی کے لئے ان میں سے ایک لڑکی نے اپنا جنس بھی تبدیل کرا لیا ہے اور وہ لڑکے میں تبدیل ہوگئی ہے۔گھر والوں کی مخالفت کے بعد معاملہ تھانے تک جا پہنچا۔سٹی تھانے کے انچارج دلبیر سنگھ نے بتایا کہ جو لڑکی جنس تبدیل کرا کر لڑکا بنی ہے، اس نے ایس پی اسمیتی چودھری کو شکایت درج کرائی ہے کہ اس کے سسرال والے اس کو اپنی بیوی سے نہیں ملنے دے رہے ہیں۔شکایت میں اس نے کہا کہ لڑکی کے گھر والے شادی کے خلاف ہیں۔سنگھ کا کہنا ہے کہ اس کے بعد ایس پی نے معاملہ کی جانچ ان کو سونپ دی ہے جس نے دونوں کے گھر والوں کو بلاکر جمعرات کو صلح کرانے کی کوشش کی تھی۔سنگھ نے مزید بتایا کہ جنس تبدیل کرانے والی لڑکی اور دوسری لڑکی دونوں شہر کی الگ الگ کالونی کی رہنے والی ہیں۔11ویں کلاس میں تعلیم کے دوران دونوں کے بیچ نزدیکیاں بڑھی،بعد میں دونوں نے ایک ساتھ جینے مرنے کا فیصلہ کیا لیکن ا س میں دونوں کا ایک جنس کا ہونا آڑے آرہا تھا اس لئے اس میں سے ایک نے اپنا جنس تبدیل کرانے کا فیصلہ کرلیا۔انہوں نے بتایا کے اس کے لئے اس نے اپنے گھر والوں کو بھی منا لیا۔تقریباً ایک سال قبل اس نے جنس تبدیل کرانے کے لئے سرجری کروائی تھی۔اس وقت جنس تبدیل کروائی ہوئی لڑکی کی عمر 21سال ہے اور دوسری لڑکی کی عمر 19سال ہے۔سنگھ کے مطابق ایس پی کو دی گئی شکایت میں جنس تبدیل کروائی ہوئی لڑکی نے کہا کہ 29اکتوبر کو اس نے اپنی محبوبہ سے دہلی کے آریہ سماج مندر میں شادی کی اور بھر وہ دونوں دادری واپس آگئے اور اپنے اپنے گھر چلے گئے۔اس کے بعد اس کی بیوی اس سے ملنے گھر آتی رہی لیکن 19دسمبر کے بعد اس کا کچھ پتہ نہیں ہے اس نے لڑکی کے گھر والوں پر یہ الزام لگایا ہے کہ وہ اس کو اپنی بیوی سے نہیں ملنے دے رہے ہیں۔جس لڑکی نے اپنا جنس تبدیل کرایا ہے اس کا کہنا ہے کے جنس تبدیل کرانے میں تقریبا10لاکھ روپے کا خرچ آیا تھا،اس کی ماں کا کہنا ہے کے کچھ پیسے تو ہمارے پاس تھے باقی کے پیسے ہم نے قرض لئے۔اور یہ قرض اب تک بھی ادا نہ ہو سکا ہے،جبکہ ابھی ایک سرجری اور باقی ہے۔سنگھ کا کہنا ہے کے پولیس اس معاملے میں دونوں کے گھر والوں میں صلح کرانے کی کوشش کررہی ہے۔

 

Ads