Naya Nazariya Urdu Daily from Ujjain

گولڈن میک اپ

Thumb

آئے دن میک اپ کرنے کی نئی نئی ٹیکنیکس متعارف ہوتی رہتی ہیں جنہیں خواتین بڑے شوق سے آزماتی ہیں اب تو نو بت یہاں تک پہنچ گئی ہے کہ میک اپ کرنے کے جدید پراڈکٹس مارکیٹ میں آتی ہیں تو بیو ٹیشنز ان پروڈکٹ کو استعمال کرتے ہوئے نئی ٹیکنیکس آزماتی ہیں اور پھر خواتین بعد میں اپنا میک اپ خود ہی کرنے لگتی ہیں۔دراصل خواتین کو جب رات کے وقت کسی پارٹی میں جانا ہوتو وہ یقینا نیچرل میک اپ تو نہیں کریں گی اس کیلئے کچھ مخصوص رنگوں کا استعمال کرکے میک اپ کیا جاتا ہے۔ان مخصوص رنگوں میں ایک رنگ گولڈن بھی ہے جو رات کے وقت ہونے والی کسی بھی قسم کی تقریبات کے لئے نہایت موزوں رنگ سمجھا جاتا ہے اس لیے اس آرٹیکل میں ہم آپ کو گلیٹر گولڈ میک اپ کرنے کی ٹیکنیکس جنہیں ہر خاتون رات کے کسی بھی فنکشن میں جانے سے قبل اپنا سکتی ہے۔اس میک اپ کو کرنے کیلئے میک اپ بیس فاو¿نڈیشن ،بلش آن ،آئی شیڈو ،کٹ (اس میں بلیک ،براو¿ن اور گولڈن شیڈ لازمی موجود ہوں )بلیک آئی لائنر ،بلیک مسکارا نقلی پلکیں ،لال رنگ کی لپ اسٹک اور میک اپ برش کٹ کی ضرور ہونی چاہیے۔اگر آپ پارٹی میک اپ کررہی ہیں تو بیس کی طرف خاص طور پردھیان دیں کیونکہ کسی بھی پارٹی یا شادی کی تقریب میں تین سے چار گھنٹے تک رکنا پڑجاتا ہے اس دوران آپ کی بیس خراب ہو سکتی ہے۔پارٹی میک اپ کرتے وقت بیس کی طرف بھی خاص توجہ دینی چاہئے سب سے پہلے کنسیلر سے داغ دھبوں اور کیل مہاسوں کو چھپائیں پھر اس کے بعد اپنی رنگت سے ملتا جلتا بیس لگا ئیں اور اچھی طرح بلینڈ کریں اس کے بعد فاو¿نڈیشن لگائیں اور پھر بلینڈ کریں تا کہ بیس تہ درتہ نظر نہ آئے بلکہ یکساں پورے چہرے پر محسوس ہو۔اس کے بعد رخساروں کی ہڈی سے اوپر کی جگہ پر ہائی لائٹر اور رخسار کی ہڈی پر اپنی پسند کے رنگ کا بلش آن لگائیں۔چاہیں تو خاکی یا پھر ہلکے گلابی رنگ کا شیڈ بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔اس کے بعد رخسار کی ہڈی کے نیچے براو¿ن شیڈ لگائیں۔ہائی لائنر ،بلش آن اور پرونزر کو اپنی اپنی جگہ پر اچھی طرح بلینڈ کریں اس کے بعد آئی بروکوبراو¿ن پنسل کی مدد سے واضح کریں۔براو¿ن اور پلک شیڈ کی مکس کرکے آئی بروپر پھیریں اس طرح آئی بروگھنی محسوس ہو نگی۔اس کے بعد آئی میک اپ شروع کریں سب سے پہلے آئی بال پر سفید رنگ کا شیڈ لگائیں پھر اس کے بعد آنکھوں کے اندرونی اور بیرونی حصے پر بلیک آئی شیڈز لگائیں یا پھر برونزر لگائیں۔ہائی لائنر بلش آن اور برونزر کو اپنی اپنی جگہ پر اچھی طرح بلینڈ کریں اس کے بعد آئی بروکوبراو¿ن پنسل کی مدد سے واضح کریں۔براو¿ن اور بلیک شیڈ کو مکس کرکے آئی برو پھیریں اس طرح آئی بروگھنی محسوس ہونگی اس کے بعد آئی میک اپ شروع کریں سب سے پہلے بیس لگا ئیں تا کہ لگائے جانے والے شیڈز اپنی جگہ پر کافی دیر تک ٹھہر ے رہیں اور ان کا اصل رنگ لگانے کے بعد بھی محسوس ہوسب سے پہلے آئی بال پر سفید رنگ کا شیڈ لگائیں پھر اس کے بعد آنکھوں کے اندرونی اور بیرونی حصے پر بلیک آئی شیڈو لگائیں۔درمیانی حصے پر بلیک آئی شیڈو ہر گز نہ لگائیں اسے سفید ہی رہنے دیں آئی بال کے چھوڑے جانے والے سفید درمیانی حصے پر گولڈ شیڈ لگائیں پھر بلیک شیڈو کو ڈارک براو¿ن شیڈ لگا کر بلینڈ کریں۔اسی طرح آئی بال کے اوپرہڈی والے حصے پر ڈارک براو¿ن شیڈ لگا کر بلینڈ کریں۔اس طرح آئی بال کے اوپر ہڈی والے حصے پر ڈارک براو¿ن شیڈ واضح محسوس ہو گا۔اسکے بعد پھر اسی ڈارک براو¿ن شیڈ کے اوپر ہلکا براو¿ن اور مہرون شیڈ لگائیں۔ان شیڈز کو اچھی طرح بلینڈ کریں تا کہ وہ الگ الگ محسوس نہ ہوں۔آخر میں ایک بار پھر آئی بال کے درمیان میں گولڈ گلیٹر انگلی کی مدد سے اچھی طرح لگائیں۔آئی شیڈ لگانے کے بعد بلیک آئی لائنر لگائیں آنکھوں کے نیچے بھی بلیک آئی لائنر لگائیں اور اسے برش کی مدد سے بلینڈ کریں۔اسکے نیچے ڈارک براو¿ن آئی شیڈ لگائیں اور اسے باہر کی طرف لے جاتے ہوئے بلینڈ کریں اسکے بعد نقلی پلکیں گلو کی مدد سے چپکائیں۔پلکیں لگانے کے بعد آئی لائنر دوبارہ لگائیں کہ وہ باہرکی طرف نکلتا محسوس ہو۔پھر آئی بروکے نیچے والی ہڈی اور آنکھوں کے اندرونی حصے پر سلور آئی شیڈ لگائیں۔
ناک کے درمیان میں ہائی لائٹر لگائیں ناک کے دونوں سائیڈز پر لائٹ براو¿ن شیڈ برش کی مدد سے لگا کر بلینڈ کرلیں تا کہ براو¿ن کلر نظر نہ آئے اس طرح ناک ‘پتلی ‘لمبی اور خوبصورت دکھائی دے گی۔لپ لائنرکی مدد سے پہلے ہونٹوں کی ساخت کوو اضح کرلیں۔اسکے بعد برش کی مدد سے اس پر لال رنگ کی لپ اسٹک لگائیں۔لپ اسٹک لگانے کے بعد پف کی مدد سے تھوڑا سا بیس پاو¿ڈر لپ اسٹک پر لگائیں اور پھر دوبارہ لپ اسٹک کا ایک کوٹ لگائیں اس طرح اگر لپ اسٹک لگائی جائے تو وہ گھنٹوں ہونٹوں پر قائم رہتی ہے۔ ورنہ اگر ایک کوٹ لگا ہوا ہوتو تقریب میں عموماً کھانا کھانے کے بعد وہ مٹ جاتی ہے۔لیکن لپ اسٹک کاڈبل کوٹ اس طرح لگایا جائے تو وہ جلدی نہیں مٹتا اور تقریب کے آخر تک لپ اسٹک اپنی جگہ پر ہی بر قرار رہتی ہے۔گلیٹری گولڈ میک اپ کی اس تکنیک کو بلیک اور براو¿ن کے علاوہ کسی اور شیڈز کے ساتھ بھی آزمایا جا سکتا ہے۔اپنے لباس کے رنگ کو پیش نظر رکھ کر بھی رنگوں کا انتخاب کیا جا سکتا ہے لیکن اصل ٹیکنیکس میں یہی تین رنگ استعمال کئے جاتے ہیں چاہے ٹیکنیکس میں ردو بدل کریں لیکن آئی بال کے درمیانی حصے پر گولڈ آئی شیڈو لگا کر حسین نظر آئیں۔

 

 

Ads