ملک میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 11 ہزار سے متجاوز، 377 ہلاک

نئی دہلی، 15 اپریل ( یواین آئی) ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ -19) کے 1076 نئے کیسز درج کئے جانے کے ساتھ ہی متاثرینکی تعداد 11 ہزار سے متجاوز کر گئی اور اس دوران اس وبا سے مزید 38 افراد کی موت ہونے سے ہلاک شدگان کی تعداد 377 تک پہنچ گئی ہے۔
ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کوروناوائرس کے اب تک کل 11439 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 76 غیر ملکی مریض بھی شامل ہیں۔ ابھی تک کورونا وائرس سے متاثر 1306 افراد مکمل طور سے صحت مند ہو چکے ہیں۔
وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس کا پھیلاو¿ ملک کی 32 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ہو چکا ہے۔ کورونا وائرس سے سب سے شدید متاثر مہاراشٹر ہے جہاں اب تک 2687 لوگ وبا کی زد میں آئے ہیں اور 178 افرادکی موت ہو ئی ہے۔ مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 18 افراد ہلاک ہوئے اور وبا کے 353 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
متاثرین کی تعداد کے معاملہ میں دوسرے مقام پر دہلی ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 51 نئے کیسزدرج کئے جانے کئے جانے کے بعد اب یہ تعداد 1561 ہوگئی ہے۔ اس دوران دو مزید افراد کی ہلاکت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 30 ہو گئی ہے۔ اس کے بعد تمل ناڈو میں سب سے زیادہ 1204 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور ریاست میں اب تک 12 افراد کی موت ہو چکی ہے۔