محکمہ تعلیم کی ہدایت پر سرکاری اسکولوں میں آن لائن کلاسز شروع


بھوپال:14اپریل(نیانظریہ بیورو)
کورونا وائرس کی وجہ سے تمام اسکول بند ہیں۔ اس صورتحال میں طلبا کی تعلیم پر کوئی اثر نہیں پڑنا چاہئے ا س کو مد نظر رکھتے ہوئے طلباءاوراساتذہ کو جوڑے رکھنے کے لئے یہ عمل شروع کیاگیاہے۔ محکمہ اسکول نے ریاست کے سرکاری اسکولوں کو حکم دیا تھا کہ اساتذہ زوم ایپ کے ذریعہ طلباءکو کلاسیں دیں۔ اس کو دیکھتے ہوئے ، ریاست کے مختلف سرکاری اسکولوں نے آن لائن کلاسز شروع کردی ہیں۔
راجدھانی کے ماڈل ہائیر سیکنڈری اسکول میں زوم ایپ کے ذریعے طلبا کو آن لائن کلاسیں پیش کی جارہی ہیں۔ جس میں طلباءبڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ اسکول کی پرنسپل ریکھا شرما نے بتایا کہ طلبا کو روزانہ دو سے تین مضامین پڑھائے جارہے ہیں اور طلبہ کی ایک بڑی تعداد آن لائن اساتذہ میں شامل ہو رہی ہےں۔ انہوں نے بتایا کہ جن طلبا کے پاس اسمارٹ فون نہیں ہےں انھیں ڈیجیٹل ایپ کے ذریعے نوٹ فراہم کیے جارہے ہیں۔ ان سے فون پر مستقل طور پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے اور ان کی مشکلات کو بھی حل کیے جارہے ہیں۔پرنسپل شرما نے بتایا کہ 30 سے 40 بچے آن لائن کلاس میں شامل ہورہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بچے بھی مطالعے کے خواہاں ہیں۔ لاک داو¿ن میں وجہ سے اسکول طویل عرصے سے بند ہے ، جس کی وجہ سے طلبہ کی تعلیم متاثر ہورہی ہے ، جس پر قابو پانے کے لئے محکمہ اسکول نے اس نظام کو قائم کیا ہے۔ زوم ایپ کے ذریعہ تمام طلبا کو آن لائن کلاس فراہم کی جارہی ہیں۔ جس میں اساتذہ بھی اہم کردار ادا کررہے ہیں۔