وزیراعلیٰ شیوراج نے امبیڈکر کو گھرمیں رہ کرہی پیش کیخراج عقیدت


بھوپال:14اپریل(نیانظریہ بیورو)
آج باباصاحب ڈاکٹر بھیم راو¿ امبیڈکر کا یوم پیدائش ہے۔ اس موقع پر وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ ساتھ ہی وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ آج باباصاحب کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے یہ عہد کریں کہ ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں گے اور غریب بستیوں کے کم از کم دو خاندانوں کو کھانا اور راشن مہیا کرائیں گے اور لوگوں کووباءسے بچنے کے لئے ماسک بھی تقسیم کیے کریں گے۔
معلوم ہوکہ اس دوران وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے لوگوں سے اپیل کی اور کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ معاشرتی دوری پرمکمل طورپر عمل کیا جائے۔ اس کے ساتھ یہ بھی یقینی بنائیں کہ کوئی بھوکا نہ رہے۔ وزیراعلیٰ نے ٹوئٹ کیا کہ مدھیہ پردیش کی سرزمین کے ڈاکٹر بھیم راو¿ امبیڈکر کی یوم پیدائش کے موقع پر ، جنہوں نے اپنے اعمال اور افکار سے معاشرے کو ایک نئی سمت عطاکی اورتمام انسانوں ، غریبوں اور دلتوں کی فلاح و بہبود کے لئے اپنی جان قربان کردی۔انہیں اپنے گھروں میں رہ کرہی خراج تحسین پیش کریں۔ وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے باباصاحب ڈاکٹر بھیم راو¿ امبیڈکر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ غریب بستیوں کے کم از کم دو خاندانوں کو کھانا یا راشن مہیا کرنے کے لئے ضروری اقدام کریں اوراپنے خاندان کے تئیںاحتیاط برتیں اور لوگوں کو ماسک بھی تقسیم کریں۔تاکہ اس وباءسے ہم سب محفوظ رہ سکیں۔