ریاست میں کوروناکاکہرام:

 


مدھیہ پردیش میں50ہلاکتوں کے ساتھ متاثرہ مریضوں کی تعداد ہوئی 614
بھوپال:14اپریل(نیانظریہ بیورو)
مدھیہ پردیش کے 23 اضلاع میں کورونا وائرس کی وجہ سے کہرام برپا ہے۔ ریاست میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 614 ہوگئی ہے۔ جبکہ اب تک اس وائرس کی وجہ سے 50 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اندور میں سب سے زیادہ 328 کورونا سے متاثرہ مریض ہیں۔جبکہ 35 مریض اب تک ہلاک ہوچکے ہیں۔ وہیں 38 مریض صحت مند ہوکراپنے گھرواپس جاچکے ہیں۔ اس کے علاوہ بھوپال میں اب تک 142 افراد کو کورونا مثبت پایا گیا ہے۔ ان میں سے 4 کی موت ہوگئی ہے۔ اسی دوران 3 مریض صحت یاب ہونے کے بعد اپنے گھروں کو واپس آئے ہیں۔ اس کے علاوہ جبل پور میں 11 مریض
سامنے آئے ہیں ، جن میں سے 5 صحت یاب ہونے کے بعد گھر میں کورنٹائین ہیں۔ شیوپوری میں بھی دو مریض نمودار ہوئے اور دونوں مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
ضلع وار کورونا سے متاثرہ معاملات کی تعداد:
٭اندور میں328 کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعدادبتائی جارہی ہے۔٭بھوپال میں کورونا متاثرہ مریضوں کی تعداد 142تک پہنچ چکی ہے۔٭وہیںر یاست کے مختلف اضلاع میں میں بھی کوروناسے متاثرہ کئی مریض موجود ہیں۔ان اضلاع میںجبل پورمیں اب تک مریضوں کی تعداد 11ہوگئی ہے ٭گوالیار میں6 ٭شیوپوری میں2 ٭اجین میں 24 ٭کھرگون میں17 ٭مرینامیں14 ٭چھندواڑہ میں 4 ٭بڑوانی میں 14 جبکہبیتول میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک ہے۔اس کے علاوہ ودیشہ میں اب تک13 افراد کورونا وائرس کے شکارپائے گئے ہیں۔ ٭شیوپور میں2 ٭ہوشنگ آباد میں 15 ٭کھنڈوا میں5 ٭رائسین میں 4٭دیواس میں 2٭ دھارمیں2٭ساگرمیں 1٭شاجاپور میں 1٭مندسور میں بھی 1٭رتلام میں 1 اورستناضلع میں ابھی تک صرف دوکورونامتاثرہ مریض سامنے آئے ہیں۔