وزیراعظم نریندرمودی کا قوم سے خطاب

لاک ڈاون میں 3مئی تک ہوگی توسیع،20اپریل کے بعد کچھ نرمی ہوگی
نئی دہلی،14،اپریل (ایجنسی)وزیراعظم نریندرمودی نے اپنے قوم سے خطاب کے دوران لاک ڈاون میں توسیع کا اعلان کردیاہے۔ وزیراعظم نریندرمودی نے کہا کہ ملک بھر میں جاری 21دنوں کے لاک ڈاو¿ن میں 3 مئی تک توسیع کی جائیگی۔وزیراعظم نریندرمودی نے اپنے قوم سے خطاب کے دوران لاک ڈاون میں توسیع کا اعلان کردیاہے۔ وزیراعظم نریندرمودی نے کہا کہ ملک بھر میں جاری 21دنوں کے لاک ڈاون میں 3 مئی تک توسیع کی جائیگی۔وزیراعظم نریندرمودی نے کہا کہ 20 اپریل کے بعد جہاں کورونا وباءکے کیسزسامنے نہیں آئے ہیں تو ان علاقوں میں لاک ڈاون میں کچھ نرمی دی جائیگی۔ پی ایم مودی نے کہا کہ اس سلسلہ میں حکومت ہند کی جانب سے کل تفصیلی رہنمایانہ خطوط جاری کیے جائیں گے۔ وزیراعظم نے اپنے خطاب کے دوران عوام سے معاشرتی دوری پرعمل کرنے، ماسک کا استعمال کرنے ، اپنے خاندان میں بزرگ افراد کی صحت کا خیال رکھنے اور آروگیہ ستو ایپ ڈاون لوڈ کرنے مشورہ دیا۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ کورونا وباءپرقابوپانے کے لیے لاک ڈاو¿ن پر سختی سے عمل کرنا ضروری ہوگا
وزیراعظم نریندرمودی نے لاک ڈاون میں تعاون کرنے پرعوام سے اظہارتشکر کیاہے۔ڈاکٹر بی آر امیبڈکر کی یوم پیدائش کے کہاکہ دستور ہند میں We The Peopleکا مطلب بھی ملک کی کثرت وحدت کو ظاہرکرتاہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں کئی ریاستوں میں نئے سال کا آغاز ہواہے اور تہواروں کے اس موسم میں لاک ڈاون پر عمل بھی کیاجارہاہے۔ نریندرمودی نے کہا کہ ملک میں کورونا پرقابوپانے کےلیے جلدی جلدی اقدامات کیے تھے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت ہند نے تیزی سے فیصلے کرتے ہوئے کورونا پرقابوپانے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔وزیراعظم نریندرمودی نے کہاکہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کا تقابل کیاجائے تو ہندوستان میں حالات بہتر ہے۔کئی ممالک میں ہندوستان سے زیادہ بدترہے اور ان ممالک میں کورونا وباءسے ہزاروں لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر حکومت کی جانب سے تیزفیصلے نہیں لیے جاتے تو ملک کے حالات کیسے ہوسکتے یہ سوچنے پرخوف کا سایہ آتاہے۔ ملک کو معاشرتی دوری اور لاک ڈاون کا فائدہ ملک کو ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی عوام کی زندگیوں کے آگے لاک ڈاون کی تکلیف کچھ نہیں ہے۔یاد رہے کہ پی ایم مودی نے گزشتہ ہفتہ کو کورونا وبا سے نمٹنے کی حکمت عملی طے کرنے کے لئے تمام ریاستوں کے وزرائے اعلی ٰکے ساتھ میٹنگ کی تھی۔ اس اجلاس میں لاک ڈاون کی مدت بڑھانے کے سلسل میں تقریبا تقریباً اتفاق ہوگیا تھا۔ وزیر اعظم ملک کے باشندوں کو اس رضامندی کی بنیاد پر کورونا سے لڑنے کے لئے مستقبل میں اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔ اس اجلاس کے بعد کچھ ریاستوں نے اپنے یہاں لاک ڈاون کی مدت 30 اپریل تک بڑھانے کا اعلان پہلے ہی کر دیا ہے۔اس سے پہلے پارلیمنٹ میں تمام جماعتوں کے رہنماوں کے ساتھ میٹنگ میں بھی پی ایم مودی نے کہا تھا کہ ملک میں کورونا انفیکشن کے معاملات کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ریاستوں، ضلع انتظامیہ اور ماہرین نے لاک ڈاون کی مدت بڑھانے کا مشورہ دیا ہے۔