میونسپل کا رپوریشن کی جانب سے اسپرے اورفاکنگ کاکام مسلسل جاری


6گاڑیوں کے ذریعہ مختلف علاقوں میں فاگنگ کا کام ہوا
اُجین13 اپریل(نیا نظریہ بیورو)کوروناسے بچا¶ کے سلسلے میں میونسپل کا رپوریشن کمشنر جناب رشی گرگ کی ہدایت کے مطابق پیر کو خصوصی مہم چلائی گئی۔ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے 6 گاڑیوں کے ذریعے شہر کے مختلف علاقوں میںا سپرے اور فاگنگ کاکام کرایا گیا۔اس خصوصی مہم میں 3 ٹینکروں سے ادویات کی اسپرے اور 3 گاڑیوں کے ذریعہ فاگنگ کام ایک ساتھ کیا گیا، 6 گاڑیاں ایک ساتھ چل ر ہیں تھیں۔ آگے آگے اسپرے ہو رہا تھا اور اسی کے پیچھے فاگنگ کا کام کرایا جا رہا تھا۔ دولت گنج چوراہے سے شروع کیا گیا یہ خاص ا سپرے اور فاگنگ کاکام مدارگےٹ، توپ خانہ ، مہاکال گھاٹی، گدری چوراہا ، پٹنی بازار، گوپال مندر، دانی گےٹ، بھارگو مارگ ،قمری مارگ وغیر ہ علاقوں میں کرایا گیا۔ اسی کے ساتھ ہی شہر کے مختلف علاقوںمیں باقاعدہ کرایا جانے والا اسپرے اور فاگنگ کاکام بھی مختلف آفسوں ،مقامی مقامات اور حساس علاقوں میں کرایا گیا۔