لاک ڈان کے دوران صفائی نظام پر بھی پڑ رہا اثر


اُجین13 اپریل (نیا نظریہ بیورو) لاک ڈاﺅن کا اثر اُجین کے صفائی نظام پر بھی پڑ رہا ہے ۔ جہاں لاک ڈا¶ن سے قبل شہر میں دن میں تین سے چار بار صفائی ہوا کرتی تھی جو لاک ڈا¶ن کے بعد اب ایک بار بھی نہیں ہو پارہی ہے۔ اس میں کچھ ایسے علاقے بھی شامل ہیں جہاں سے میونسپل کارپوریشن کے ژون دفاتر صرف 200 میٹر کی دوری پر واقع ہیں۔در حقیقت ، کورونا کے خطرے کے درمیان ، لوگ اب گندگی کی وجہ سے ہونے والی بیماریوں سے خوفزدہ ہیں ، جبکہ میونسپل کارپوریشن کے صفائی ملازمین کالونیوں ، چوک چوراہوں اور سڑک کے کنارے لگائے گئے کوڑے کے انبار سے کچرا نہیں اٹھا رہے ہیں۔جس کی وجہ سے لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔