اُجین میں ایک ہی دن میں کورونا کے 7 مثبت معاملات آئے سامنے


پازیٹیو مریضوں کی تعداد ہو ئی 25
اُجین13اپریل (نیا نظریہ بیورو)کورونا منتقلی سے لوگوں کو بچانے کے لئے ایک طرف جہاں محکمہ صحت کے ساتھ پولیس اور انتظامیہ کے افسران ملازم دن رات ایک کر رہے ہیں وہیںکورونا کے
مشتبہ افراد کو مادھو نگر کے آئیسو لیشن وارڈ میں بھرتی کر ان کے سےمپل بھی لیے جا رہے ہیں۔ اتوار کو بھارگو مارگ ساکن ماں – بیٹے کی کورونا مثبت رپورٹ آنے کے بعد شہر میں متاثرین افراد کی تعداد 18 ہو چکی ہے اور آج صبح ایک ساتھ 7 لوگوں کے کورونا مثبت رپورٹ آئی ہے۔ خاص بات یہ کہ کوٹ محلہ کے ایک مشتبہ شخص کی اتوار کو موت ہو چکی ہے اور پیر صبح ان کی رپورٹ مثبت آئی۔کورونا منتقلی کی روک تھام کے لیے محکمہ صحت کی جانب سے بنائے گئے ٹیم کے نوڈل افسر ڈاکٹر ایچ پی سونانیا نے بتایا کہ کوٹ محلہ میں رہنے والے معمر شخص کو اہل خانہ نے سر دی، کھانسی اور بخار ہونے پر مادھو نگر آئیسو لیشن وارڈ میں بھرتی کرایا تھا جس کے خون اور پیشاپ کے نمونے لے کر جانچ کیلئے لیب میں بھیجا گیا ۔ مذکورہ شخص کی اتوار کو موت ہو گئی۔ اس کی کورونا رپورٹ مثبت حاصل ہوئی ہے۔ اسی قسم شہر کے مختلف کوارنٹائن علاقوں کے مشتبہ افراد کو بھی مادھو نگر کے آئیسو لیشن وارڈ میں بھرتی کر ان کی جانچ کیلئے سےمپل لیے گئے تھے۔ ان میں سے 6 لوگوں کی کورونا انکوائری رپورٹ مثبت حاصل ہوئی ہے۔ اس کی وجہ سے تمام 6 لوگوں کو آر ڈی گارڈی میڈیکل کالج بھیجا گیا ہے۔ ڈاکٹر سونانیاکے مطابق اتوار تک شہر میںکورونا مثبت کی تعداد 18 تھی جو اب 7 نئے متاثرہ ملنے کے بعد بڑھ کر 25 ہو چکی ہے۔ جن 6کورونا مریضوں کو آر ڈی گارڈی میڈیکل کالج بھیجا گیا ہے ان کاسفری ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔محکمہ صحت ان کے رابطہ میں آئے لوگوں کی بھی انکوائری کرے گا۔
سات نئے کیسوں کی تفصیل
75 سالہ معمر شخص،ساکن بیگم باغ 10 اپریل کو اسپتال میں بھرتی ہوئے تھے۔ شوگر اور ہائیپر ٹینشن کی وجہ سے 10 اپریل کو ہی سیمپل لیا گیا تھا۔ 12 اپریل کو موت ہو گئی۔ پیر کو رپورٹ مثبت آئی ہے۔
اسی طرح 32سالہ نوجوان رہائشی ناگوری محلہ ، 65 سالہ شخص ،ساکن کے ڈی گیٹ – 56 سالہ شخص رہائشی قمری مارگ ،56 سالہ خاتون رہائشی گوتم مارگ کے ڈی گیٹ ، 60 سالہ معمر خاتون برفی پورا قمری ما رگ ۔اسی طرح 60 سالہ خاتون ساکن 46 امر پورا توپ خانہ ،بقیہ 6 لوگوںکو آر ڈی گارڈی میڈیکل کالج میں بھرتی کیا گیا ہے جہاں وہ زیر علاج ہیں ۔ چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر نے مزید معلومات دیتے ہوئے لےب رپورٹ کی معلومات مندرجہ ذیل ہے : – آج 13 اپریل تک لئے گئے سےمپلوں کی تعداد 894 ہے۔ آج 13 اپریل تک 597 سےمپل کی رپورٹ موصول ہو چکی ہے۔اس میں منفی آئے سےمپلوںکی تعداد 511 ہے۔ آج تک مسترد شدہ نمونوں کی تعداد 62 ہے اور آج تک مثبت نمونوں کی تعداد 24 ہوگئی ہے ۔ آج تک ، اندور سے لئے گئے نمونوں کی مثبت اطلاعات کی تعداد 01 ہے ۔ آج مثبت نمونوں کی تعداد 07 ہے ۔ اس طرح مجموعی طور پر مثبت مریضوں کی تعداد 25 ہو گئی ہے۔ آج تک ، کورونا سے مرنے والے مریضوں کی تعداد 06 ہے ۔ہوم کوارنٹائن کئے گئے لوگوں کی تعداد 2289 ہے ۔ آج کی تاریخ تک صحت مند ہونے پر ڈسچارج کئے گئے مریضوں کی تعداد 04 ہے۔