راجدھانی میں مثبت مریضوں کی تعداد ہوئی 142


بھوپال میں ایک اورآئی اے ایس آفیسر نکلا کورونا مثبت مریض
بھوپال:13اپریل (نیانظریہ بیورو)
مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں کورونامثبت مریضوں کی فہرست میںانتظامی خدمات (آئی اے ایس) کے افسروں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے انتظامیہ کی تشویش بھی بڑھ گئی ہے۔کیوں کہ ایک اور افسر کا نمونہ کورونا مثبت آیا ہے۔ اس طرح بھوپال میں چوتھے آئی اے ایس افسرکو کورونا ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔سرکاری معلومات کے مطابق اتوار کی رات آٹھ افراد کے نمونوں کی رپورٹ مثبت آئی ہیں ، جن میں ایک آئی اے ایس افسر بھی شامل ہےں۔ بھوپال میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 142 ہوگئی ہے۔ اس سے قبل بھی تین آئی اے ایس افسران کے کورونا ہونے کی تصدیق ہوئی تھی۔غورطلب ہے کہ اس سے قبل تین آئی اے ایس افسران کورونا مثبت پائے گئے ہےں ، ان سب کو محکمہ صحت میں تعینات کیا گیا تھا۔ ان میں محکمہ صحت کے پرنسپل سکریٹری بھی شامل ہیں۔ اسی دوران دو روز قبل آئی اے ایس اور اس کے بیٹے کا نمونہ بھی مثبت آیا تھا۔ اس افسر کو حال ہی میں محکمہ صحت سے منسلک کیا گیا تھا۔لہذا اب احتیاط کی زیادہ ضڑورت محسوس کی جارہی ہے۔جس کے لئے لاک ڈاو¿ن کی مدت میں اضافہ ریاست کے باشندوں کے لئے مفید ثابت ہوگا۔